مسلم لیگ ن کے دور حکومت میں بلتستان ریجن صحت کے شعبے میں مکمل طور پر نظرانداز۔

0 0

سکردو(ٹی این این) مسلم لیگ ن کے دور حکومت میں بلتستان ریجن کو صحت کے شعبے میں مکمل طور پر نظر اندازکردیا۔ چار اضلاع والے ریجن میں اس وقت ترقیاتی کاموں کے حوالے سے قبرستان کا منظر پیش کر رہا ہے وہیں انسانی زندگی کی سب سے اہم ضرورت صحت کے شعبے میں بلتستان کے چاروں اضلاع کا کوئی پرسان حال نہیں۔یہاں تک کہ ڈسٹرک ہیڈ کوارٹر ہسپتال سکردومیں، جہاں بلتستان کے چاروں اضلاع سے مریض آتے ہیں۔ لیکن آج بھی آئی سی یو کا وارڈ تک موجود نہیں یہی وجہ ہے کہ گزشتہ روز کھرمنگ روڈ حادثے کا ایک زخمی آئی سی یو نہ ہونے کی وجہ سے زخموں کی تاب نہ لاکر جاں بحق ہوگیا ، اسی طرح سردیوں کے موسم میں سہولیات نہ ہونے کی وجہ سے اب تک کئی بچے لقمہ اجل بن چُکے ہیں،اسی طرح ڈسٹرک ہیڈکوارٹر ہسپتال سکردو میں ادویات کی عدم دستیابی اور ڈاکٹروں کو مریضوں کو علاج کیلئے ذاتی نجی دوا خانوں پر ریفر کرکے علاج کے نام پر لوٹ مار بھی معمول بن گئی ہے لیکن محکمہ صحت ان تمام معاملات میں مکمل طور پر بے خبر نظر آتا ہے۔ اس سے اندازہ لگایا جاسکتا ہے کہ مسلم لیگ ن کی حکومت نے بلتستان میں صحت کی ترقی کیلئے کتنا بڑا کام کیا،سکردو کے علاوہ نومولود اضلاع میں آج بھی صحت کے حوالے کوئی پوچھنے والا نہیں جبکہ اس وقت گلگت بلتستان کے پانچ بڑے ہسپتال صرف گلگت میں بن رہا ہے۔ (1) کینسر ہسپتال،(2)امراض قلب،(3)میڈیکل کالج،(4) ڈی ایچ کیو
(۵)سیف الرحمن ہسپتال ، گلگت سٹی شامل ہیں۔ایک اندازے کے مطابق ان پانچ ہسپتالوں کی تعمیرات اور تزئن آرائش کیلئے دس سے بارہ ارب روپے کی لاگت آئے گی جبکہ بلتستان میں صحت کے شعبےمیں 10 کڑوڑ کا بھی پروجیکٹ نہیں۔عوامی حلقوں کا کہنا ہے کہ بلتستان میں صحت کے شعبے میں مخدوش صورت حال کا اصل ذمہ دار بلتستان سے تعلق رکھنے والے ممبران اسمبلی ہیں جو عوام کے بجائے خواص پر توجہ دیکر سرکاری منصوبوں کی بندر بانٹ کے ذریعے صرف الیکشن کیلئے راہ ہموار کرتے ہیں۔

Happy
Happy
0 %
Sad
Sad
0 %
Excited
Excited
0 %
Sleepy
Sleepy
0 %
Angry
Angry
0 %
Surprise
Surprise
0 %