اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک/ٹی این این) وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد چوہدری نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان نے وزارت داخلہ کی طرف سے جاری مبینہ نوٹیفکیشن کے مواد کا سختی سے نوٹس لے لیا۔ انہوں نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری اپنے ایک ٹوئٹ میں کہا کہ وزارت داخلہ کی جانب سے نوٹیفکیشن مخصوص طبقے کے لیے جاری کیا گیا۔ جس میں ایک خاص مکتب فکر کا ذکر کیا گیا ۔ جس کا وزیر اعظم نے نوٹس لیتے ہوئے سیکرٹری داخلہ کو فوری تحقیقات کا حکم دیا۔وزارت داخلہ کی جانب سے ایسے موقع پر نوٹیفکیشن جاری کیا گیا جب سعودی ولی عہد محمد بن سلمان پاکستان کا دورہ کر رہے ہیں۔
وزیراعظم نے وزارت داخلہ کی طرف سے جاری متنازعہ نوٹیفکیشن کے مواد کا سختی سے نوٹس لے لیا۔
More Stories
1971 کی جنگ نے خطہ لداخ کی محبت سے کی ہوئی شادی شدہ جوڑے کو کس طرح جدا کردیا درد ناک کہانی
خطہ بلتستان لداخ بارڈر پر پاک بھارت کے فوجی ایک دوسرے سے سگریٹ ڈرائی فروٹ کا تبادلہ کرتے ہیں مگر بچھڑے ہوئے خاُندانوں کو ملنے کیلئے لداخ سکردو روڈ آخر کیوں نہیں کھول رہا؟
عوامی ایکشن کمیٹی دو گروپوں میں تقسیم کے بعد ایک گروپ نے غذر روڑ بند کرنے کا اعلان کردیا اور غذر کے عوام کا بڑا بیان سامنے اگیا