گلگت میں عوامی جلسے کی تیاریاں مکمل، عوامی ایکشن کمیٹی لائحہ عمل طے کر لیا۔

0 0

گلگت(ٹی این این)17فروری کا جلسہ تاریخی جلسہ ہوگا جس کیلئے تیاریاں مکمل اور روابط کا سلسلہ جاری ہے.گلگت بلتستان کے قومی مسائل کو اجاگر کرنے کے لیے مذکورہ جلسہ سنگ میل ثابت ہوگا. عوامی ایکشن کمیٹی کی ہمیشہ کوشش رہی ہے کہ گلگت بلتستان قومی سیاسی اور سماجی مسائل کے حل کیلئے مشترکہ طور پر جدوجہد کیلئے راہ ہموار کی جائے اسی سلسلے کو آگے بڑھاتے ہوئے سپریم کورٹ آف پاکستان کے فیصلے کے بعد عوامی طورپر شعور اور آگاہی کو فروغ دینے کیلئے 17تاریخ جلسے کا اعلان کیا گیا ہے.مذکورہ جلسے میں گلگت سمیت بلتستان اور دیامر ریجن کے نمائندہ وفود بھی شرکت کریں گے ساتھ ہی گلگت بلتستان سطح پر تمام وفاقی و قومی مذہبی و سیاسی جماعتوں کے ذمداران کو دعوت دی جارہی ہے.ان خیالات کا اظہار مولانا سلطان رئیس چئیرمین عوامی ایکشن کمیٹی نے آج گلگت میں منعقد اجلاس کے بعد جاری کردہ پریس ریلیز میں کیا.انہوں نےکہا کہ 17 تاریخ کا جلسہ عوامی جلسہ ہوگا اس کے بعد باقاعدگی سے قومی حقوق کے حصول کیلئے جدوجہد کو تیز کرنے کیلئے روابط کو بڑھایا جائے گا اور دیگر جماعتوں کی مشاورت سے پلیٹ فارم تشکیل دیا جائے گا تا کہ تمام سٹیک ہولڈرز کی مشاورت سے قومی بیانییے کی تکمیل کے ساتھ مشترکہ جدوجہد آگے بڑھایا جا سکے.ساتھ ہی انہوں نےکہا کہ گلگت بلتستان پورا اس وقت اندھیرے میں ڈوبا ہوا ہے جبکہ حکمران ٹس سے مس نہیں جس کی وجہ سے لوڈشیڈنگ کے خاتمے سمیت دیگر پاور پروجیکٹس پر فوری کام کے آغاز کیلئے تحریک کا آغاز کیا جائے گا.انہوں نےکہا افسوس کی بات ہے کہ ہینزل پاور پروجیکٹ کئی سالوں سے حکمرانوں کی سیاست کا مرکز رہا ہے مگر عملی طور پر اس پر کام شروع کرانے میں موجودہ حکومت تاحال ناکام رہی ہے. اب لگتا ہے ان مسائل کے حل کیلئے بھی عوام کو میدان میں نکالنا ہوگا.انہوں نےکہا کہ گلگت اتحاد چوک پر ہونے والا عوامی جلسہ کامیاب ترین جلسہ ہوگا گلگت شہر سمیت ملحقہ علاقوں کے عوام کی ہمدردیاں اور عوامی ایکشن کمیٹی سے امیدیں والہانہ انداز میں اس دن نظر آئیں گے.انہوں نےکہا عوامی ایکشن کمیٹی کے جانب سے تمام جماعتوں کو باضابطہ طور پر دعوت دی جارہی ہے جس کو عوام سے ہمدردی ہوگی وہ ضرور شرکت کریں گے.

Happy
Happy
0 %
Sad
Sad
0 %
Excited
Excited
0 %
Sleepy
Sleepy
0 %
Angry
Angry
0 %
Surprise
Surprise
0 %
× News website