امام جمعہ ضلعی ہیڈ کوارٹر کھرمنگ کا حکومت سے بڑا مطالبہ، میونسپل کے معاملے پر دو ٹوک اعلان۔

0 0

کھرمنگ (ٹی این این) ضلع کھرمنگ زیر تعمیر ہیڈ کوارٹر کے مقام پر واقع مرکزی جامع مسجد سادات گوہری کے خطیب اور نائب امام جمعہ سید عباس کاظمی نے خطبہ جمعہ سے خطاب میں کہا ہے حکومت میونسپلٹی کو ایشو بنا کر عوام کو آپس میں لڑا رہے ہیں۔اُنکا کہنا تھا کہمیونسپلٹی میں غاسینگ تا ہلال آباد کے علاوہ کو ئی دوسرا آپشن ہیڈکوارٹر کیلئے قربانیاں دینے والوں کو کسی بھی طور پر قبول نہیں ۔خطبہ جمعہ میں اُنہوں نے کہا کہ
اگر غاسنگ تاہلال آباد سے ہٹ کو کوئی دوسرا علاقہ شامل کیاتواہل علاقہ بھر احتجاج کا قانونی اور جمہوری حق محفوظ رکھتے ہیں کیونکہ میونسپل اس علاقے کا قانونی حق ہے جسے سفاراشات کی بنیاد پر اوپر نیچے کھنچا جارہا ہے۔ اُنہوں نے مزید کہا کہ حکومت آخونپہ غاسینگ کو دریائی کٹاو سے رکونے کیلئے عملی طور پر جامع منصوبہ بندی تیارکریں کیونکہ ماضی میں آخونپہ غاسنگ کو بچانے کیلئے سرکاری فنڈز میں مسلسل کرپشن اور غبن کرتے رہے ہیں، اُنہوں نے مزید کہا کہ علاقے میں میں پانی کی مسائل کو حل کرنے کے لیے منٹھو نالہ میں ڈیم  تعمیر کیا جائے۔

Happy
Happy
0 %
Sad
Sad
0 %
Excited
Excited
0 %
Sleepy
Sleepy
0 %
Angry
Angry
0 %
Surprise
Surprise
0 %
× News website