اسسٹنٹ کمشنر گانچھے بدمعاش بن گئے،لوڈشیڈنگ کے خلاف احتجاج کرنے والوں سے زبردستی تحریر ی معاہدہ۔

0 0

گانچھے(ٹی این این) ضلع گانچھے پولیس نے کاکردگی کا انوکھا کارنامہ انجام دے دیا، تفصیلات کے مطابق سب ڈویژن مشہ بروم کے گاوں دم سم میں لوڈشیڈنگ کے خلاف احتجاج کرنے والے مظاہرین کوپولیس کے ذریعے تھگس بلاکر اسسٹنٹ کمشنرنے کھری کھری سنادیں اورآئندہ احتجاج نہ کرنے کاتحریری وعدہ لیاگیا۔چندروزپہلے دم سم میں لوڈشیڈنگ کے خلاف عوام نے احتجاج کیاتھا جس کے بعدانتظامیہ نے مظاہرین ایف آئی آردرج کروادی تھی گزشتہ روزاسسٹنٹ کمشنر نے پہلے امام مسجد بعدمیں علاقے کے سرکردہ گان کوپولیس کے ذریعے زبردستی تھگس بلالیا ۔مقامی لوگوں کے مطابق اے سی نے عمائدین کو آئندہ احتجاج کی صورت میں جیل بھیجنے کی دھمکیاں دیں۔بعدمیں پہلے سے تحریرشدہ حلف نامے پردستخط لئے جس میں آئندہ احتجاج نہ کرنے کی یقین دہانی کرائی گئی ہے۔ایک شخص کے باپ سے حلف لیاگیاجس میں کہاگیا ہے کہ میں اپنے بیٹے کے کیے پرسرمندہ ہوں آئندہ ایسانہیں ہوگا۔ادھراسسٹنٹ کمشنر کے رویے کے خلاف عوام سڑکوں پر نکل آئے،سینکڑوں لوگوں نے تھگس کی جانب مارچ کیا اوراسسٹنٹ کمشنرکے خلاف شدیدنعرے بازی کی۔مظاہرین کاکہناتھا کہ اسسٹنٹ کمشنر عام لوگوں کو دھمکیاں دے رہے ہیں ۔عوام کوہراساں کیاجارہا ہے مظاہرین نے چیف سیکرٹری، ڈی سی گانچھے اورکمشنربلتستان سے مطالبہ کیا کہ فوری طورپراسسٹنٹ کمشنر کاتبادلہ کیاجائے۔

Happy
Happy
0 %
Sad
Sad
0 %
Excited
Excited
0 %
Sleepy
Sleepy
0 %
Angry
Angry
0 %
Surprise
Surprise
0 %
× News website