سکردو( نامہ نگار) گزشتہ دنوں سیلاب کی وجہ سے برباد ہونے والے بدقسمت گاوں کو ایک اور قدرتی آفات نے گھیر لیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق گیول سکردو میں اچانک میں گیسٹرو کی وباء پھیلنے کے باعث درجنوں لوگ بیمار ہو گئے ہیں 24گھنٹے میں دو درجن کے قریب لوگوں کو ڈسٹرک ہیڈ کوارٹر ہسپتال سکردو میں داخل کرادیا گیا جبکہ متعدد لوگوں کو گھروں میں دوائیاں دی جارہی ہیں ۔وباء پھیلنے کی وجہ سے علاقے میں بڑا خوف وہراس پھیل گیا ہے لوگوں کو اچانک پیٹ میں درد شروع ہو تا ہے پھر اسہال اور الٹیاں شروع ہو جاتی ہیں ایک سے دو گھنٹے میں مریضوں کی حالت غیر ہوجاتی ہے کئی لوگ گیسٹر وکی وجہ سے بے حال ہو گئے ہیں گیول میں گیسٹرو کی وباء پھیلنے کی اطلاع ملتے ہی ڈسٹرک ہیڈ کوارٹر ہسپتال سکردو میں ایمرجنسی نافذ کر دی گئی اور انصاری محلہ گیول میں فری میڈیکل کیمپ لگادیا ہے۔
Gilgit-Baltistan’s first online premier news network
GilgitBaltistan
More Stories
1971 کی جنگ نے خطہ لداخ کی محبت سے کی ہوئی شادی شدہ جوڑے کو کس طرح جدا کردیا درد ناک کہانی
خطہ بلتستان لداخ بارڈر پر پاک بھارت کے فوجی ایک دوسرے سے سگریٹ ڈرائی فروٹ کا تبادلہ کرتے ہیں مگر بچھڑے ہوئے خاُندانوں کو ملنے کیلئے لداخ سکردو روڈ آخر کیوں نہیں کھول رہا؟
عوامی ایکشن کمیٹی دو گروپوں میں تقسیم کے بعد ایک گروپ نے غذر روڑ بند کرنے کا اعلان کردیا اور غذر کے عوام کا بڑا بیان سامنے اگیا