سکردو( پ،ر) روندوطورمک کے حلقہ نمبر چار میں کپٹن سکندر اور وزیر حسن کے درمیان ہر الیکشن میں کانٹے دار مقابلہ ہوتا ہے عوام کو دونوں کی جانب سے بلندبانگ دعوے کئے جاتے ہیں۔ لیکن جیت جانے والے امیداوار نے کبھی بھی علاقے کے اہم مسائل کی طرف توجہ نہیں دی جس کی وجہ سے یہ حلقہ تعلیم صحت اور سڑک کے حوالے سے بدحالی کے شکار ہیں۔ طورمک کے گاوں یوچن کیلئے واحد کنکشن پُل گزشتہ کئی سالوں نے قابل استعمال نہیں لیکن عوامی نمائندے صرف الیکشن کے دونوں میں عوام کو دیا کرتے ہیں۔ پُل کی خستہ اور کسی حادثے کے پیش نظر علاقے کے عوام نے اپنی مدد آپ کے تحت دیسی طریقے سے پُل کی رپیرینگ کا کام شروع کیا ہے۔
اہلیان علاقہ نے وزیر اعلیٰ سے اپیل کی ہے کہ اس پُل کی تعمیر کیلئے ایمرجنسی بنیادوں پر فنڈزجاری کریں ورنہ کسی بھی قسم کی جانی نقصان کی صورت میں حکومت ذمہ دار ہونگے۔
More Stories
1971 کی جنگ نے خطہ لداخ کی محبت سے کی ہوئی شادی شدہ جوڑے کو کس طرح جدا کردیا درد ناک کہانی
خطہ بلتستان لداخ بارڈر پر پاک بھارت کے فوجی ایک دوسرے سے سگریٹ ڈرائی فروٹ کا تبادلہ کرتے ہیں مگر بچھڑے ہوئے خاُندانوں کو ملنے کیلئے لداخ سکردو روڈ آخر کیوں نہیں کھول رہا؟
عوامی ایکشن کمیٹی دو گروپوں میں تقسیم کے بعد ایک گروپ نے غذر روڑ بند کرنے کا اعلان کردیا اور غذر کے عوام کا بڑا بیان سامنے اگیا