چلاس(ڈسٹرکٹ پورٹر)گلگت بلتستان یوتھ فیڈریشن کے چیرمین زبیح اللہ نے کہا کہ متاثرین ڈیم کی آبادکاری کے حوالے سے ڈیٹی کمشنر دیامر امیر اعظم حمزہ کا کردار قابل تعریف ہے۔انہوں نے متاثرین کی آبادکاری کے حوالے سے درپیش مسائل کو حل کر کے متاثرین میں امید کی کرن پیدا کر دی ہے۔انہوں نے کہا کہ دیامر کے لوگوں نے ڈیم کی تعمیر کے حوالے سے اپنا سب کچھ قربان کیا اور ایک عظیم منصوبے کے خاطر کسی قسم کی قربانی سے دریغ نہیں کی ہے۔انہوں نے کہا کہ متاثرین کی آبادکاری جمود کا شکار ہو کے مسائل سے دوچار ہوئے تھے مگر ڈپٹی کمشنر دیامر امیر اعظم حمزہ نے جو آپشن دیے ہیں اس سے ہر متاثر گھرانے ِخوش ہیں۔ جس کو تاریخ کے سنہرے حروف میں لکھا جائے گا انہوں نے کہا کہ ضرورت اس امر کی ہے کہ وفاقی حکومت اور واپڈ متاثرین کی آبادکاری کے لئے صوبائی حکومت کے جانب سے دیا گیا پرپوزل کو ہنگامی بنیادوں پہ حل کرنے کے لیے اقدامات کریں گے تو متاثرین میں پائی جانے والی ابہام کو دور ہو جائیں گئی ۔۔
متاثرین ڈیم کی آبادکاری کے حوالے سےڈی سی کا کردار قابل تعریف ہے۔ چیرمین جی بی یوتھ فیڈریشن
More Stories
1971 کی جنگ نے خطہ لداخ کی محبت سے کی ہوئی شادی شدہ جوڑے کو کس طرح جدا کردیا درد ناک کہانی
خطہ بلتستان لداخ بارڈر پر پاک بھارت کے فوجی ایک دوسرے سے سگریٹ ڈرائی فروٹ کا تبادلہ کرتے ہیں مگر بچھڑے ہوئے خاُندانوں کو ملنے کیلئے لداخ سکردو روڈ آخر کیوں نہیں کھول رہا؟
عوامی ایکشن کمیٹی دو گروپوں میں تقسیم کے بعد ایک گروپ نے غذر روڑ بند کرنے کا اعلان کردیا اور غذر کے عوام کا بڑا بیان سامنے اگیا