چلاس(محمدقاسم)سکریٹری واٹر پاور گلگت بلتستان سید عبدالوحید شاہ کا کمشنر دیامر رحمان شاہ کے ہمراہ تھور پاور ہاوس اور سب سٹیشن کا دورہ۔ایگزیکٹو انجینئر واٹر پاور عامر شہزاد نے اپنے دفتر میں محکمے سےمتعلق بریفنگ دی اس موقع پہ سکریٹری واٹر پاور گلگت بلتستان سید عبدالوحید شاہ نے کہا کہ چلاس شہر اور مضافات میں بجلی کی لوڈشیڈنگ کے خاتمے کے سنجدگی سے اقدامت کئے جارہے ہیں۔دیامر میں بجلی کے میگا منصوبے تعطل کا شکار ہیں اس پہ کام کی رفتار تیز کرنے کے کئے ہنگامی بنیادوں پہ کام کا آغاز کیا جائگا۔ تھور کے مقام پہ واپڈ پاور ہاوس سے بجلی کی فراہمی کے لئے چیف سکریٹری گلگت بلتستان کے ذریعے واپڈا حکام سے اجازت لے کے بجلی کی فراہمی یقینی بنائے جائگی۔انہوں نے احکامات صادر کرتے ہوئے کہا زیر تعمیر منصوبوں پہ کام کی رفتار تیز کر دی جائے اور بجلی بل کی ادائیگی میں کسی قسم کی کوئی مصلحت نہیں کی جائے۔بل ادا نہ کرنے والے صارفین کے خلاف سخت کاروائی کی جائے انہوں نے کہا کہ بجلی کی طلب میں آئے روز اضافہ ہوتا جا رہا ہے جبکہ مزید منصوبے مختلف قسم کے مسائل سے دو چار ہیں کھنر کے مقام پہ زیر تعمیر پاور پروجکٹ جو ایک عرصے سے مقامی لوگوں کی دائر درخواست پہ معزز عدالت میں زیر سماعت ہے اس پہ فریقین سے اوٹ آف کورٹ مسلئے کے حل کے لئے اقدامت کے لئے رابطے شروع کئے گئے ہیں امید ہے کہ اس منصوبے پہ جلد کام کا آغاز کیا جائگا جبکہ کھنبری میں زیر تعمیر پاور ہاوس تعمیر کے آخری مراحل میں ہے مگر کھنبری سے چلاس ٹرانسمیشن لائن کے لئے چیف سکریٹری کے نوٹس میں فنڈ کی فراہمی کو یقینی بنایا جائیگا۔
Gilgit-Baltistan’s first online premier news network
GilgitBaltistan
More Stories
1971 کی جنگ نے خطہ لداخ کی محبت سے کی ہوئی شادی شدہ جوڑے کو کس طرح جدا کردیا درد ناک کہانی
خطہ بلتستان لداخ بارڈر پر پاک بھارت کے فوجی ایک دوسرے سے سگریٹ ڈرائی فروٹ کا تبادلہ کرتے ہیں مگر بچھڑے ہوئے خاُندانوں کو ملنے کیلئے لداخ سکردو روڈ آخر کیوں نہیں کھول رہا؟
عوامی ایکشن کمیٹی دو گروپوں میں تقسیم کے بعد ایک گروپ نے غذر روڑ بند کرنے کا اعلان کردیا اور غذر کے عوام کا بڑا بیان سامنے اگیا