دیامر میں ایفا د پراجیکٹ کے تحت اہم منصوبہ مکمل،کمشنر دیامر نے افتتاح کر لیا۔

0 0

چلاس(عمر فاروق فاروقی)کمشنر دیامر ڈویژن رحمان شاہ ایفاد پراجیکٹ کے تعاون سے مکمل ہونے والا 6کلومیٹر لمبا گوہر آبادکینوداس واٹر چینل کا افتتاح کررہے ہیں۔ ریجنل پروگرام منیجر ایفاد پراجیکٹ کریم اللہ بیگ، ایکسئین نجیب اور اہل علاقہ بھی ہمراہ ہیں۔ اس واٹر چینل کی تعمیر کیلئے مجموعی لاگت 5کروڈ 66لاکھ روپے رکھے گئے تھے جبکہ مقامی کیمونٹی نے اس کی تعمیر5کروڑ دس لاکھ روپے میں مکمل کر لیا ہے۔اس واٹر چینل سے تقریباں 17ہزار کنال بنجر اراضی کو آبادکیا جائیگا ۔مقامی لوگوں نے پانی آنے کے بعد بنجر آراضی کو آباد کرنا شروع کردیا ہے جس سے مقامی معیشت میں خاطر خواہ اضافہ ہوگا۔کمشنر دیامر نے مقامی لوگوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ انتظامیہ مقامی زمینداروں کے ساتھ بھرپور تعاون جاری رکھے گی اور مقامی لوگوں کی زراعت کو بڑھوتری دے کر علاقےمیں معاشی انقلاب لایا جائیگا، کمیونٹی اداروں کے ساتھ تعاون جاری رکھیں تاکہ گوہرآبادکے تمام بنجر داسس میں پانی لاکر قابل کاشت بنا سکیں۔

Happy
Happy
0 %
Sad
Sad
0 %
Excited
Excited
0 %
Sleepy
Sleepy
0 %
Angry
Angry
0 %
Surprise
Surprise
0 %