لاہور(ٹی این این) پاکستان کمیشن برائے انسانی حقوق(ایچ آرسی پی) نے صدرمملکت سےمطالبہ کیا ہے کہ گلگت بلتستان کے عوام کے ساتھ ضروری مشاورتوں تک حکومت جی بی آرڈر2018 کا نفاذ ملتوی کیا جائے۔
ہومن رائٹس کمیشن آف پاکستان کی جانب سےصدر پاکستان ڈاکٹرعلوی کو بھیجے گئے اپنے خط میں ایچ آرسی پی نے کہا ہے کہ حکومت گلگت بلتستان آرڈر2018 کوآپ کی منظوری کے لیے سپریم کورٹ کی طے شدہ مدت کو مدنظررکھتے ہوئے، پاکستان کمیشن برائے انسانی حقوق( ایچ آرسی پی) آپ سے مطالبہ کرتا ہے کہ آپ گلگت بلتستان کےعوام کے جذبات کو مناسب اہمیت دیں اورمتعلقہ لوگوں کے ساتھ ضروری مشاورتوں تک اس متنازعہ آرڈر کا نفاذ مئوخرکریں۔
”ایچ آرسی پی نے اس سے پہلے نشاندہی کی تھی کہ گلگت بلتستان آرڈر2018 گلگت بلتستان (خودمختاری و سیلف گورننس) آرڈر2009 کی نسبت زيادہ رجعتی تھا۔ گلگت بلتستان کے جمہوریت پسند لوگ اپنے بنیادی حقوق کو تسلیم کرانے اورپاکستان کے شہری کی حیثیت سے مساوری سلوک کے لیے طویل عرصے سے جدوجہد کررہے ہیں۔ انہیں اپنے حقوق کے لیے احتجاج جاری رکھنے پرمجبورکرنا سیاسی لحاظ سے غیردانشمندانہ فیصلہ ہوگا۔
ہیومن رائٹس کمیشن پاکستان نے جی بی آرڈر2018 کو موخر کرنے کا مطالبہ کردیا۔
More Stories
1971 کی جنگ نے خطہ لداخ کی محبت سے کی ہوئی شادی شدہ جوڑے کو کس طرح جدا کردیا درد ناک کہانی
خطہ بلتستان لداخ بارڈر پر پاک بھارت کے فوجی ایک دوسرے سے سگریٹ ڈرائی فروٹ کا تبادلہ کرتے ہیں مگر بچھڑے ہوئے خاُندانوں کو ملنے کیلئے لداخ سکردو روڈ آخر کیوں نہیں کھول رہا؟
عوامی ایکشن کمیٹی دو گروپوں میں تقسیم کے بعد ایک گروپ نے غذر روڑ بند کرنے کا اعلان کردیا اور غذر کے عوام کا بڑا بیان سامنے اگیا