لاہور (ویب ڈیسک/ٹی این این) وزیر قانون پنجاب راجہ بشارت نے کہا ہے کہ خلیل کے خاندان کے قتل کا ذمہ دار سی ٹی ڈی کے اہلکار ہیں۔ جے آئی ٹی کی ابتدائی رپورٹ کی روشنی میں کارروائی کا آغاز کیا۔
ساہیوال واقعہ سے متعلق بریفنگ دیتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ عوام سے وعدہ کیا ہے انصاف کے تقاضے پورے کریں گے۔ ملزموں کو مثال بناکر متاثرہ خاندان کو انصاف فراہم کریں گے۔ انصاف کو ہر صورت یقینی بنائیں گے۔
وزیرقانون پنجاب نے کہا کہ خلیل کے خاندان کے قتل کا ذمہ دار سی ٹی ڈی کے اہلکارہیں۔ ایڈیشنل آئی جی آپریشن رائے طاہر کو عہدے سے ہٹادیا گیا ہے۔راجہ بشارت نے بتایا کہ وزیراعلیٰ پنجاب کےحکم پر جے آئی ٹی بنائی گئی۔ جے آئی ٹی کی ابتدائی رپورٹ کی روشنی میں کارروائی کاآغازکیا۔ ڈی آئی جی ساہیوال کو بھی عہدے سے ہٹا دیا گیاہے۔ ایس ایس پی سی ٹی ڈی کو بھی عہدےسے ہٹا دیا گیا ہے۔ مجموعی طور پر 5افسران کو معطل کیا گیا ہے۔
پنجاب کے وزیر قانون نے واضح کیا کہ ملزمان کومثال بناکرمتاثرہ خاندان کوانصاف فراہم کریں گے۔ 5 اہلکاروں کے خلاف دہشت گردی کا مقدمہ چلایا جائے گا۔ باقی واقعے کی تمام تفصیلات کل بتائیں گے۔ تاریخ میں پہلی دفعہ 72گھنٹوں میں کارروائی کی گئی۔ کل میڈیا کو ان کیمرہ بریفنگ دی جائے گی۔
Gilgit-Baltistan’s first online premier news network
GilgitBaltistan
More Stories
1971 کی جنگ نے خطہ لداخ کی محبت سے کی ہوئی شادی شدہ جوڑے کو کس طرح جدا کردیا درد ناک کہانی
خطہ بلتستان لداخ بارڈر پر پاک بھارت کے فوجی ایک دوسرے سے سگریٹ ڈرائی فروٹ کا تبادلہ کرتے ہیں مگر بچھڑے ہوئے خاُندانوں کو ملنے کیلئے لداخ سکردو روڈ آخر کیوں نہیں کھول رہا؟
عوامی ایکشن کمیٹی دو گروپوں میں تقسیم کے بعد ایک گروپ نے غذر روڑ بند کرنے کا اعلان کردیا اور غذر کے عوام کا بڑا بیان سامنے اگیا