گلگت( نامہ نگار ) حکومت نے سرکاری ملازمین کو الائونس کی ادائیگی کے لئے وفا ق سے تین ارب روپے مطالبہ کردیا۔تفصیلات کے مطابق خطے کے سرکاری ملازمین کو پچاس فیصد ہارڈ ایریا الائونس کے لئےمحکمہ فنانس گلگت بلتستان نے وفاقی فنانس ڈویژن سے تین ارب روپے مانگ لئے ہیں پچاس فیصد الائونس سرکاری ملازمین کو سا ل دو ہزار پانچ سے لیکر دو ہزار نو تک ادا کئے جائیں گے ۔ ذرائع کے مطابق وفاق سے گلگت بلتستان آکر اپنی خدمات سرانجام دینے والے سرکاری ملازمین کو ہارڈ ایر یا کی مد میں پچاس فیصد الائونس ملتا ہے جبکہ گلگت بلتستان کے سرکاری ملازمین کو ہارڈ ایریا الائونس کی مد میں صرف پچیس فیصد الائونس فراہم کیا جاتا ہے ۔اس حوالے سے ملازمین نے سپریم اپیلٹ کورٹ میں اپیل دائر کی تھی کہ ہارڈ ایریا الائونس کی مد میں وفاقی ملازمین کو گلگت بلتستان میں پچاس فیصد الائونس فراہم کیاجاتا ہے جبکہ مقامی ملازمین کے لئے ہارڈ ایریا الائونس کی مد میں صرف پچیس فیصد الائونس ہے۔ لہذا ہارڈ ایریا الائونس تمام ملازمین کو یکساں فراہم کیا جائے ۔ جس پر سپریم اپیلٹ کورٹ کی طرف فیصلہ سناتے ہوئے محکمہ فنانس کو ہدایات جاری کی گئی تھیں کہ گلگت بلتستان کے ملازمین کو بھی ہارڈ ایریا الائونس کی مد میں 50 فیصد الائونس فراہم کیا جائے طویل عرصہ گزرنے کے بائوجود اس فیصلے پر عملدر آمد نہ ہوا تو سرکاری ملازمین یونین نے چیف کورٹ میں اپیل دائر کی تھی جس پر چیف کورٹ نے سپریم اپیلٹ کورٹ کے فیصلے پر فوری عملدر آمد کرنے کی ہدایات جاری کر دی تھی۔ چیف کورٹ کی ہدایات پر عمل کرتے ہوئے محکمہ فنانس نے وفا ق سے بجٹ مانگ لیا ہے۔
Gilgit-Baltistan’s first online premier news network
GilgitBaltistan
More Stories
1971 کی جنگ نے خطہ لداخ کی محبت سے کی ہوئی شادی شدہ جوڑے کو کس طرح جدا کردیا درد ناک کہانی
خطہ بلتستان لداخ بارڈر پر پاک بھارت کے فوجی ایک دوسرے سے سگریٹ ڈرائی فروٹ کا تبادلہ کرتے ہیں مگر بچھڑے ہوئے خاُندانوں کو ملنے کیلئے لداخ سکردو روڈ آخر کیوں نہیں کھول رہا؟
عوامی ایکشن کمیٹی دو گروپوں میں تقسیم کے بعد ایک گروپ نے غذر روڑ بند کرنے کا اعلان کردیا اور غذر کے عوام کا بڑا بیان سامنے اگیا