پاکستان پیپلزپارٹی کے مرکزی رہنما نے گلگت بلتستان کو مقبوضہ قرار دے دیا۔

0 0

اسلام آباد(ٹی این این) پاکستان پیپلزپارٹی گلگت بلتستان کے صدر امجد حسین ایڈوکیٹ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ فیس بُک پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ سپریم کورٹ آف پاکستان نے گلگت بلتستان کو مقبوضہ اور باسیوں کومتنازعہ قرار دیا ہے اس لئے گلگت بلتستان کے ساتھ لفظ مقبوضہ اور جی بی کے عوام اپنے نام کے ساتھ لفظ متناذعہ ایڈ کریںگے ان القابات سے نفرت کرنے کی بجاے تسلیم کرکے اس خطے کے وسائل کے تحافظ کی جدوجہد جاری رکھیںگے۔
یاد رہے پاکستان پیپلزپارٹی گلگت بلتستان کیلئے سری نگر حکومت کے طرز پر دستور پاکستان میں ترمیم کرکے عبوری آئینی صوبے کے ساتھ قانون باشندہ جموں کشمیر سٹیٹ سجیکٹ رول کا مطالبہ کرتے رہے ہیں اور سپریم کورٹ میں بھی گلگت  بار کونسل کے صدر جاوید احمد جوپیپلزلائرز فورم گلگت کے صدر بھی ہیں مسلہ کشمیر کے تناظر میں گلگت بلتستان کی حیثیت اور ریاست پاکستان کی پالیسی کو ملحوظ خاطر رکھے بغیر آئین میں ترمیم کرکے گلگت بلتستان کیلئے سینٹ اور قومی اسمبلی میں سمیت وسائل کی تقسیم کرنےوالے تمام اداروں میں نمائندگی کا مطالبہ کیا تھا لیکن اُن کے مطالبے کر برعکس فیصلہ آیا۔ گلگت بلتستان میں عوامی ایکشن کمیٹی سمیت دیگر جماعتوں کو ہمیشہ سے مطالبہ رہا ہے کہ کوئی ایسا مطالبہ نہ کریں جس سے کشمیر پالیسی کو خطرہ اور کشمیریوں کے لاکھوں جانوں کی قربانیوں پر منفی اثر پڑے اور پاکستان دشمن عناصر اس مطالبے کو لیکر منفی پروپگنڈہ کریںکیونکہ گلگت بلتستان کے عوام کی وفاداریاں ہمیشہ پاکستان کے ساتھ ہیں اور رہے گا۔

Happy
Happy
0 %
Sad
Sad
0 %
Excited
Excited
0 %
Sleepy
Sleepy
0 %
Angry
Angry
0 %
Surprise
Surprise
0 %
× News website