اسلام آباد (ویب ڈیسک /ٹی این این) فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) ذرائع کے مطابق پاکستانیوں کے بیرون ملک یہ بینک اکاؤنٹس سپین، اٹلی، فرانس، جرمنی اور دیگر ملکوں میں ہیں۔میڈیا رپورٹ کے مطابق ایف بی آر کو بڑی کامیابی ملی ہے۔ دنیا بھر سے پاکستانیوں کے 50 ہزار بینک اکاؤنٹس کا ڈیٹا مل گیا ہے۔ بیرون ملک موجود یہ بینک اکاؤنٹس سپین، اٹلی، فرانس، جرمنی اور دیگر ملکوں میں ہیں۔
ایف بی آر ذرائع کا کہنا ہے کہ وہ معلومات خفیہ رکھنے کے پابند ہیں۔ تاہم غیر ملکی بینک اکاؤنٹس رکھنے والوں میں زیادہ تر افراد کا تعلق کراچی، لاہور اور اسلام آباد سے ہے۔ایف بی آر کا کہنا ہے کہ اگلے دو سال میں کسی کے لئے بیرون ملک بینکوں میں اکاؤنٹ رکھنا ممکن نہیں ہوگا۔ قومی ادارے نے دبئی میں 537 افراد کی 1365 جائیدادوں کی تحقیقات کیں۔ دبئی میں 38 ارب مالیت کی 867 پراپرٹی ثابت کی جا سکیں۔ دبئی میں 316 افراد نے ایمنسٹی سکیم میں پراپرٹی قانونی بنائی، ایمنسٹی سکیم میں ایک ارب 20 کروڑ کا ٹیکس ملا۔
Gilgit-Baltistan’s first online premier news network
GilgitBaltistan
More Stories
1971 کی جنگ نے خطہ لداخ کی محبت سے کی ہوئی شادی شدہ جوڑے کو کس طرح جدا کردیا درد ناک کہانی
خطہ بلتستان لداخ بارڈر پر پاک بھارت کے فوجی ایک دوسرے سے سگریٹ ڈرائی فروٹ کا تبادلہ کرتے ہیں مگر بچھڑے ہوئے خاُندانوں کو ملنے کیلئے لداخ سکردو روڈ آخر کیوں نہیں کھول رہا؟
عوامی ایکشن کمیٹی دو گروپوں میں تقسیم کے بعد ایک گروپ نے غذر روڑ بند کرنے کا اعلان کردیا اور غذر کے عوام کا بڑا بیان سامنے اگیا