ڈی سی دیامر نے دیامر بھاشا ڈیم کے متاثرین کو بڑی خوشخبری سُنا دی۔

0 0

چلاس(محمدقاسم) ضلعی انتظامہ دیامر کا متاثرین دیامر بھاشہ ڈیم آباد کاری کے حوالے سے مثبت پیش رفعت۔ڈیٹی کمشنر دیامر امیر اعظم حمزہ نے متاثرین ڈیم کو نوید سنا دی۔اپنے دفتر میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ متاثرین دیامر بھاشہ ڈیم کے متاثرہ گھرانہ فی چولہا پنتیس لاکھ  روہے سے بڑھا کر سنتالیس لاکھ روپے مفت جبکہ رہایشی پلاٹ 17 مرلہ کی بجائے 18 مرلہ کی ساتھ اضافی 12 لاکھ روپے کا سپیشل پیکیج کو حتمی شکل دے کر چیف سکریٹری گلگت بلتستان نے عملدار کمیٹی برائے متاثرین دیامر ڈیم اور مہمند کمیٹی کے سپرد کر دیا۔جس سے متاثرین ڈیم میں پائی جانے والی محرومیوں کا ازالہ ہو جائگا۔انہوں نے کہا کہ8۔2007 میں واپڈا کی زیر نگرانی متاثرہ گھرانوں کی سروے کی گی جن کی تعداد 4228 تھی ان میں جانچ پڑتال کرنے کے بعد 4102  گھرانوں کی لسٹ مرتب کر دی صوبایی انتظامیہ کے جانب سے عملدار کمیٹی کو بھیج دیا گیا ہے 11 دسمبر 2018 کو متاثرین کی آبادکاری کے بارے کام کا با باقاعدہ آغاز کیا گیا تھا اور ضلعی انتظامیہ کے جانب سے متاثرین ڈیم کو تین آپشن پہ مشتمل فارم دئے گئے تھے جس کے مطابق پہلا  آپشن 18 مرلہ پلاٹ کے لئے 1228 گھرانے دوسرا آپشن 10 مرلہ پلاٹ اور  آضافی رقم کے لئے 1262 گھرانے اور کیش  پےمنٹ رقم آپشن پہ 1512 گھرانوں نے اپنے فارم ضلعی انتظامیہ کے سپرد دو گواہوں کی تصدیق سے  جمع کر دئے۔اس کے بعد آباد کاری کمیٹی نے صاف شفاف انداز میں اس پہ دن رات ایک کر کے کام کیا انہوں نے کہا کہ متاثرین دیامر بھاشہ ڈیم ایک  پلٹ فام پہ جمع ہیں۔یہاں کے عوام کی لازوال قربانیوں کی وجہ سے ملکی سطح کا میگا منصوبہ کامیابی کیطرف گامزن ہے اس ڈیم کی تعمیر سے علاقے میں ترقی اور خوشحالی آئے گی اور بے روزگاری کا خاتمہ ہوگا۔اس ڈیم کی تعمیر کے حوالے سے دیامر کے عوام کی قربانیوں کو تاریخ کے سنہرے حروف میں لکھا جائیگا ۔۔۔۔

Happy
Happy
0 %
Sad
Sad
0 %
Excited
Excited
0 %
Sleepy
Sleepy
0 %
Angry
Angry
0 %
Surprise
Surprise
0 %