شگر(عابدشگری)صوبائی حکومت کی شگر کے آتشزدگی متاثرین کیساتھ بے رخی اور دہرا معیار،شگر نیاسلو کے آتشزدگی متاثرین تاحال نقصانات کے ازالے اور حکومتی امداد سے محروم ہیں۔شگر نیاسلو میں گذشتہ چھ ماہ میںآتشزدگی کی واقعات میں10سے زائد گھر جل کر خاکستر ہوگئے جس کے زد میں آکر لوگوں کی گھروں کیساتھ قیمتی اشیاء اور زندگی بھر کی جمع پونجی بھی نذر آتش ہوگئے۔ اور متاثرین اب بھی کھلے آسمان تلے یا رشتہ داروں کی گھروں میں رہنے پر مجبور ہیں۔متاثرین کے مطابق آتشزدگی کے بعد ضلعی انتظامیہ کی جانب سے راشن اور ٹینٹ فراہم کی گئی ۔ اور جلے ہوئے گھروں کی تعمیر اور نقصانات کا ازالہ کرنے کی یقین دہانی کی گئی تھی۔ تاہم کئی ماہ گزرنے کے بائوجود نہ ہی کوئی حکومتی عہدیدار متاثرین کی دلجوئی کیلئے آیا اور نہ ہی نقصانات کا ازالہ ہوسکا۔متاثرین نے صوبائی حکومت اور ڈیزاسٹر منیجمنٹ کے اعلیٰ حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ جلد از جلدان کے نقصانات کا ازالہ اور آتشزدگی سے متاثرہ گھروں کی تعمیر کیلئے اقدامات کریں۔
مسلم لیگ ن کی حکومت نے متاثرین آتشزدگی شگر نیاسلو سے بے رُخی اختیار کرلی۔
More Stories
1971 کی جنگ نے خطہ لداخ کی محبت سے کی ہوئی شادی شدہ جوڑے کو کس طرح جدا کردیا درد ناک کہانی
خطہ بلتستان لداخ بارڈر پر پاک بھارت کے فوجی ایک دوسرے سے سگریٹ ڈرائی فروٹ کا تبادلہ کرتے ہیں مگر بچھڑے ہوئے خاُندانوں کو ملنے کیلئے لداخ سکردو روڈ آخر کیوں نہیں کھول رہا؟
عوامی ایکشن کمیٹی دو گروپوں میں تقسیم کے بعد ایک گروپ نے غذر روڑ بند کرنے کا اعلان کردیا اور غذر کے عوام کا بڑا بیان سامنے اگیا