اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک/ٹی این این) ملک بھر میں فوجی عدالتوں کی آئینی مدت ختم ہوگئی، فوجی عدالتوں کو اب نئے مقدمات نہیں بھجوائے جاسکتے، اپوزیشن کے عدم تعاون کے باعث حکومت مدت بڑھانے کا بل نہ لاسکی۔فوجی عدالتوں کی مدت میں توسیع گزشتہ رات ختم ہوئی، تمام فوجی عدالتیں زیر سماعت کیس نمٹاسکیں گی، فوجی عدالتوں کو اب نئے مقدمات نہیں بھجوائے جاسکتے۔
میڈیاذرائع کے مطابق، اپوزیشن کے عدم تعاون کے باعث حکومت مدت بڑھانے کا بل نہ لاسکی، حکومت کو آئینی بل کی منظوری کے لیے دونوں ایوانوں میں دو تہائی اکثریت درکار ہے، قومی اسمبلی اور سینیٹ میں اپوزیشن کے تعاون کے بغیر آئینی بل منظور نہیں ہوسکتا۔فوجی عدالتیں پہلی مرتبہ جنوری 2015ء میں 2 سال کے لیے قائم کی گئی تھیں، جنوری 2017ء میں فوجی عدالتوں کی مدت میں مزید 2 سال کی توسیع کی گئی۔
ملک بھر قائم میں فوجی عدالتوں کی مستقبل حوالے سے بڑی خبر آگئی۔
More Stories
1971 کی جنگ نے خطہ لداخ کی محبت سے کی ہوئی شادی شدہ جوڑے کو کس طرح جدا کردیا درد ناک کہانی
خطہ بلتستان لداخ بارڈر پر پاک بھارت کے فوجی ایک دوسرے سے سگریٹ ڈرائی فروٹ کا تبادلہ کرتے ہیں مگر بچھڑے ہوئے خاُندانوں کو ملنے کیلئے لداخ سکردو روڈ آخر کیوں نہیں کھول رہا؟
عوامی ایکشن کمیٹی دو گروپوں میں تقسیم کے بعد ایک گروپ نے غذر روڑ بند کرنے کا اعلان کردیا اور غذر کے عوام کا بڑا بیان سامنے اگیا