لاہور(ویب ڈیسک/ٹی این این)سینئر سیاستدان اور رکن پنجاب اسمبلی چودھری نثارکی رکنیت منسوخی کے مطالبے کی قرارداد پنجاب اسمبلی میں جمع کرا دی گئی ، قرارداد پی ٹی آئی رکن مومنہ وحید نے پنجاب اسمبلی میں جمع کرائی ۔ قرارداد کے متن میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ چودھری نثارپی پی 10 راولپنڈی سے رکن اسمبلی منتخب ہوئے ، چودھری نثار حلف نہ اٹھا کرایوان کی تضحیک کررہے ہیں ، ایوان سے استدعا کی جاتی ہے کہ چودھری نثارکی اسمبلی رکنیت منسوخ کی جائے ۔ واضح رہے کہ چودھری نثار پی پی 10 راولپنڈی سے رکن پنجاب اسمبلی منتخب ہوئے اور تاحال رکن اسمبلی کے عہدے کا حلف نہیں اٹھایا ہے ۔
سابق وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خاں کیلئے خطرے کی گھنٹی بج گئی۔
More Stories
1971 کی جنگ نے خطہ لداخ کی محبت سے کی ہوئی شادی شدہ جوڑے کو کس طرح جدا کردیا درد ناک کہانی
خطہ بلتستان لداخ بارڈر پر پاک بھارت کے فوجی ایک دوسرے سے سگریٹ ڈرائی فروٹ کا تبادلہ کرتے ہیں مگر بچھڑے ہوئے خاُندانوں کو ملنے کیلئے لداخ سکردو روڈ آخر کیوں نہیں کھول رہا؟
عوامی ایکشن کمیٹی دو گروپوں میں تقسیم کے بعد ایک گروپ نے غذر روڑ بند کرنے کا اعلان کردیا اور غذر کے عوام کا بڑا بیان سامنے اگیا