چلاس(محمدقاسم)وزیر ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن گلگت بلتستان حاجی حیدر خان نے ہنگامی پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر دیامر نے محکمہ صحت دیامر کے حالیہ گریڈ ون بھرتیوں میں مبینہ طور پہ لاکھوں روپے رشوت وصول کئے اور لین دین کی بنیاد پہ لوگوں کو بھرتی کئے جس میں وہ براہ راست ملوث ہونے کی واضع ثبوت موجود ہیں۔میرٹ کو پامال کر کے مقامی بستی کے لوگوں کے ساتھ انتہائی ناانصافی کی گئی۔گریڈ ون کی پوسٹ کے لئے دور کی بستی کے لوگوں کو رشوت اور لین دین پہ بھرتیاں کیا گیا۔جو انتہائی ظلم و زیادتی کے مترادف ہے۔انہوں نے کہا ڈی ایچ او دیامر نے قانون اور میرٹ کو جوتی کی نوک پہ رکھ کے پیسوں کی اوپن بولی لگائی جس نے زیادہ رشوت دی اس کو بھرتی کیا گیا۔لینڈ ڈونر کے حقوق غضب کئے اور گریٹ ون کے لئے پانچ کلو میٹر کی شرط کو بھی یکسر نظرانداز کر دیا۔گریڈ ون کی پوسٹ کے لئے پانچ لاکھ سے سات لاکھ روپے رشوت لے لی۔اور اپنے رشتہ دار کیشر کے ذریعے رشوت کا بازار خوب گرم رکھا۔جس کے ثبوت موجود ہیں۔انہوں نے کہا داریل اور کھنبری کے دور دراز کے علاقوں میں مقامی بستی کے لوگوں کو نظرانداز کر کے دور بستی کے لوگوں کو رشوت اور لین دین کی بنیاد پہ بھرتی کی جس سےعلاقے کے لوگوں میں جھگڑے اور فساد پیدا ہونے کا اندیشہ ہے۔انہوں نے صوبائی حکومت اور صوبائی انتظامیہ سے اس معاملے میں مداخلت کرنے کی اپیل کرتے ہوئے کہا کہ ضلع میں گندے ذہین کے مالک اور رشوت خور ڈی ایچ او کے خلاف انکواری کمیٹی تشکیل دے کر سخت سزا دی جائے جس کے ثبوت میں فراہم کروں گانیز مستقبل قریب میں ایسے عناصر کو کسی بھی فنانشل پوسٹ میں ذمے داری نہ دی جائے۔انہوں نے مزید کہا کہ صوبائی حکومت نے اس معاملے میں سجندگی کا مظاہرہ نہ کیا تو عوام کے ساتھ ملکر ہم خود اپنا اگلا لائحہ عمل طے کریں گے۔
ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر دیامر نے محکمہ صحت دیامر کے حالیہ گریڈ ون بھرتیوں میں مبینہ طور پہ لاکھوں روپے رشوت وصول کئے ۔حیدر خان
More Stories
1971 کی جنگ نے خطہ لداخ کی محبت سے کی ہوئی شادی شدہ جوڑے کو کس طرح جدا کردیا درد ناک کہانی
خطہ بلتستان لداخ بارڈر پر پاک بھارت کے فوجی ایک دوسرے سے سگریٹ ڈرائی فروٹ کا تبادلہ کرتے ہیں مگر بچھڑے ہوئے خاُندانوں کو ملنے کیلئے لداخ سکردو روڈ آخر کیوں نہیں کھول رہا؟
عوامی ایکشن کمیٹی دو گروپوں میں تقسیم کے بعد ایک گروپ نے غذر روڑ بند کرنے کا اعلان کردیا اور غذر کے عوام کا بڑا بیان سامنے اگیا