سکردو انتظامیہ نے برف باری سے نمٹنے کیلئے جامع حکمت عملی تیار کر لی۔

0 0

سکردو(نامہ نگار) بلدیہ سکردو بھاری مشینری کے ذریعے شہری علاقوں کی سڑکوں کو بحال رکھیں گے۔ برفباری کے سبب ہونے والے تمام مسائل سے آگاہ ہیں انہیں کسی قسم کا مسئلہ ہونے نہیں دیں گے۔ ان خیالات کا اظہار ایڈمنسٹریڑ بلدیہ سکردو ثنا اللہ خان نے کیا۔ انہوں نے کہا کہ سکردو کے شہری علاقوں میں برف صاف کرنے کے لئے بلدیہ کی خصوصی ٹاسک ٹیم بنائی گئی ہے جو سکردو کے تمام سڑکوں سے برف صاف کریں گے۔ عوام الناس کو کسی بھی قسم کی مشکلات ہونے نہیں دیں گے۔ انہوں نے کہا کہ دوکاندار حضرات اس سلسلے میں بلدیہ سے تعاون کریں۔ اپنی دوکانوں اور گھروں کی چھت سے برف سڑکوں پر پھینکے کی بجائے کسی مناسب جگہ پر جمع کریں تاکہ بلدیہ سکردو اسے کسی اور جگہ منتقل کر سکے۔ انہوں نے مزید کہا کہ شہری علاقوں کے علاوہ سب ڈویژن سکردو کے مضافاتی علاقوں کی سڑکوں کو بھی بحال کیا جائے گا۔ جس کے لئے محکمہ تعمیرات عامہ اور محمکہ آفات کی مشینری کو استعمال میں لایا جائے گا۔ انہوں نے مزید کہا کہ بالائی علاقوں ڈورو شیلا وغیرہ کے مسائل سے بھی آگاہ رہیں گے اور عوام الناس کو کسی قسم کےمسائل نہیں ہونے دیں گے۔

Happy
Happy
0 %
Sad
Sad
0 %
Excited
Excited
0 %
Sleepy
Sleepy
0 %
Angry
Angry
0 %
Surprise
Surprise
0 %
× News website