کرپشن اوربدعنوانی کے باعث پاکستان میں سرمایہ کاری میں کمی اور معاشی اہداف میں ناکامی ہوئی۔ وزیر اعظم

0 0

انقرہ(آن لائن نیوز ڈیسک/ٹی این این)وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ سرمایہ کاروں کو ہر ممکن سہولتیں فراہم کی جائیں گی، برآمدات کے فروغ کے لئے اقدامات کیے جا رہے ہیں۔ حکومت بدعنوانی کے خاتمے کیلئے کوششیں کر رہی ہے۔وزیراعظم عمران خان کے دورہ ترکی کا آج دوسرا اور آخری روز ہے۔ وزیراعظم عمران خان نے ترکی میں زراعت کی صنعت سے وابستہ سرمایہ کاروں سے ملاقات کی۔ دوران ملاقات، فوڈ پراسیسنگ، ڈیری سیکٹر، فوڈ چین مینیجمنٹ کے شعبوں میں تعاون کو فروغ دینے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ وزیراعظم نے پاک ترکی بزنس کونسل سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بدعنوانی کے باعث پاکستان میں سرمایہ کاری میں کمی ہوئی، معاشی اہداف کی ناکامی کی بھی بڑی وجہ بھی کرپشن ہے۔
وزیراعظم نے کہا کہ ساٹھ کی دہائی میں پاکستان ملائیشیاء اورجنوبی کوریا کیلئے رول ماڈل تھا۔ سرمایہ کاروں کی راہ میں حائل مشکلات ختم کر رہے ہیں، عمران خان نے ترک بزنس مین کو پاکستان میں سرمایہ کاری کی دعوت دیتے ہوئے کہا کہ اب آپ کو پاکستان میں ایک مختلف حکومت ملے گی۔ سرمایہ کاروں کو ہر ممکن سہولتیں فراہم کی جائیں گی، برآمدات کے فروغ کے لئے اقدامات کیے جا رہے ہیں۔
وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ نیشنلائزیشن کی پالیسی ملکی معیشت کو بے حد نقصان پہنچایا۔1960 میں بھی کچھ سیاستدان اور بیوروکریٹس منافع کے خلاف تھے۔ سرمایہ کاری کے راستے میں حائل رکاوٹوں کو دور کررہے ہیں۔ سرمایہ کاروں کو ہر ممکن سہولیات فراہم کی جائیں گی۔ کاروبار سے منافع کمانا بری بات نہیں۔ کرپشن کی وجہ سے صنعتیں تباہ ہوتی ہیں۔ سرمایہ کاری سے نوجوانوں کے روزگار میں اضافہ ہو گا۔
وزیراعظم نے کہا کہ حکومت بدعنوانی کے خاتمے کیلئے کوششیں کر رہی ہے، منافع کمانا بری بات نہیں اس سے لوگوں کو غربت سے نکالنے میں مدد ملتی ہے، جتنی دولت کمائی جائے گی اتنے ہی ٹیکس زیادہ حاصل ہوں گے۔ دو روزہ دورہ ترکی میں وفاقی وزراء شاہ محمود قریشی، اسد عمر، خسرو بختیار اور مشیر تجارت رزاق داؤد بھی وزیراعظم کے ہمراہ ہیں۔ وزیراعظم عمران خان آج وطن واپس پہنچیں گے۔

Happy
Happy
0 %
Sad
Sad
0 %
Excited
Excited
0 %
Sleepy
Sleepy
0 %
Angry
Angry
0 %
Surprise
Surprise
0 %