نگر( اقبال راجوا) رنگ برنگے پلاسٹک تھیلے اور تمام غیر معیاری اور مضر صحت اشیاء کو ختم کرنے کے لئے ۲ فروری تک کی مہلت دی گئی ہے اس کے بعد دیگر سفید رنگ کے پلاسٹک شاپر بیگز کے خلاف کریک ڈائون کیاجائے گا،تمام دکانداروں اور انجمن تاجران اس بات کی یقین دہانی کرانی ہوگی کہ وہ کسی بھی قسم کھلاتیل اور ایسے تما اشیائے خورد و نوش فروخت نہیں کریں گے جن پر کوئی برانڈ مارکہ اور تاریخ کا اندراج نہیں ہوگا۔ اسسٹنٹ کمشنر نگر محمد زوالقرنین خان کا انجمن تاجران شینبر اور دیگر علاقوں سے آئے ہوئے دکانداروں سے بات چیت ۔ انہوں نے مذید کہاکہ چھلت مین کمرشل ٹائون ایریاز میں پارکنگ کا مسلہ فوری طور پر حل کیا جائے گا۔ اسسٹنٹ کمشنر سے انجمن تاجران شینبر اور دیگر علاقوں سے تعلق رکھنے والے دکانداروں نے مطالبہ کیا کہ ہمیں پلاسٹک شاپرز کے متبادل کوئی سہولت فراہم کی جائے جس پر انہو نے جواب دیا کہ آئند ماہ کی دوتاریخ تک ضلعی انتظامیہ کپڑے کے تھیلے بنوا کر دکانداروں میں تقسیم کرے گی جس میں گاہکوں کو سامان پیک کر کے دیاجائے گا۔ دو فروری کے بعد دکاندار وں کی اپنی زمہ داری ہوگی کہ وہ کاغذ یا کپڑے کے تھیلوں میں سامان پیک کیا کریں ۔ اسسٹنٹ کمشنر نگر نے ہدایت کی کہ معیاری اشیاء کی فروخت اور زائد المعیاد اشیاء کی تلف کاری کے لئے رجسٹرد مارکہ اور دکانداروں کو فراہم کی گئی فہرست کے مطابق فروخت کی اجازت ہوگی۔ ایسی تمام اشیاء جن پر تاریخ درج ہو اور نہ ہی کسی برانڈ کے بغیر ہو کے فروخت کی قطعی اجازت نہیں ہوگی۔انجمن تاجران شینبر چھلت اور دیگر علاقوں سے آ ئے ہوئے تمام دکانداروں نے اسٹنٹ کمشنر نگر کو اپنیتعاون کی بھر پور یقین دہانی کرادی ۔ اس اہم اجلاس میں ایس ڈی پی او نگر جاوید حسین ،چیف آفیسر میونسپل کمیٹی نگر محمد منیر چیف آفیسر ڈسٹرکٹ کونسل ،تحصیلدار نگر 2 او ر تحصیلدار نگر 1 شبیر حسین بھی موجود تھے۔
انجمن تاجران ضلع نگر نے دوکانداروں کوغیر معیاری اور مضر صحت اشیاء کو ختم کرنے کیلئے ایک ماہ کی مہلت دے دی۔
More Stories
1971 کی جنگ نے خطہ لداخ کی محبت سے کی ہوئی شادی شدہ جوڑے کو کس طرح جدا کردیا درد ناک کہانی
خطہ بلتستان لداخ بارڈر پر پاک بھارت کے فوجی ایک دوسرے سے سگریٹ ڈرائی فروٹ کا تبادلہ کرتے ہیں مگر بچھڑے ہوئے خاُندانوں کو ملنے کیلئے لداخ سکردو روڈ آخر کیوں نہیں کھول رہا؟
عوامی ایکشن کمیٹی دو گروپوں میں تقسیم کے بعد ایک گروپ نے غذر روڑ بند کرنے کا اعلان کردیا اور غذر کے عوام کا بڑا بیان سامنے اگیا