گلگت بلتستان میں اقوام متحدہ کے قرادادوں کے مطابق فی الفور لوکل اتھارٹی کا قیام عمل میں لایا جائے۔جی بی سپریم کونسل

0 0

استور(ٹی این این )گلگت بلتستان سپریم کونسل کے مرکزی رہنماوں ڈاکٹر عباس طایر ایوب تعارف عباس ایڈوکیٹ اورینگزیب نے ایک مشترکہ بیان میں کہا ہے کہ گلگت بلتستان کو اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق فی الفور لوکل اتھارٹی کا قیام عمل میں لایا جاے اور تمام اختیارات کو جی بی اسمبلی کے منتقل کیا جاے سواے کرنسی خارجہ امور اور دفاع کے۔گگت بلتستان کے محب وطن عوام کو اکہتر سال سے بنیادی حقوق سے محرومی کی وجہ سے نوجوان نسل اور عوام لناس کے اندر تیزی کے ساتھ احساس محرومی میں میں اضافہ ہورہا ہے۔جس کو حل کرنے کی ضرورت ہے۔گلگت بلتستان سپریم کونسل کے قیام مختلف سیاسی مزہبی قوم پرست و ترقی پسند جماعتوں کا پلیٹ فارم ہے جسکا ایجنڈا گلگت بلتستان کے قومی حقوق کا حصول اور شناخت کی بحالی ہے۔اور وہ تمام حقوق دیے جاییں جو متنازعہ خطوں کے عام کو میسر ہیں مقبوضہ کشمیر اور آزاد کشمیر کو۔تاکہ عوام کے درمیان پایی جانے والی اکہتر سالہ محرومیوں کا ازالہ کیا جاسکے۔اور اپنے ایجنڈے کی حمایت کیلیے بہت جلد کشمیر کی قیادت سے ملاقات کر کے گلگت بلتستان و کشمیر سپریم کونسل کا قیام عمل میں لا کر مشترکہ جد و جہد شروع کی جاے۔

Happy
Happy
0 %
Sad
Sad
0 %
Excited
Excited
0 %
Sleepy
Sleepy
0 %
Angry
Angry
0 %
Surprise
Surprise
0 %
× News website