سکردو میں غیر قانونی گوشت فروخت کرنے والے قصابوں کو لگام دینے کیلئے حکمت عملی تیار ۔

0 0

سکردو(ٹی این این) سرکاری نرخ سے زائد قیمت وصول کرنے والے اوربغیر لائسنس یافتہ قصابوں کو چین سے بیٹھنے نہیں دیں گے۔ ٹھیکدار پورے سال تک سپلائی دینے کا پابند ہے۔ قصائی کی دوکانوں پر صفائی ستھرائی کا خیال نہ رکھنے والی دکانیں سیل ہو جائے گی۔ ان خیالات کا اظہار ثنا اللہ خان اسسٹنٹ کمشنر سکردو نے صدر انجمن تاجران، مجسٹریٹس گوشت ٹھیکدار اور قصابوں کے ہمراہ ہونے والی میٹینگ میں کیا۔ انہوں نے کہا کہ گوشت کی اکثر دکانوں پر جالی نہیں لگایا ہوتا اور گوشت کو کھلا لٹکایا جاتا ہے، جوکہ مضر صحت کا موجب ہوتا ہے۔ آئندہ کسی بھی دوکان پر گوشت کھلا نظر آنے کی صورت میں سخت کاروئی عمل میں لائی جائے گی۔ انہوں نے مزید کہا کہ موسم سرما میں مال مویشی کی کمی کو مد نظر رکھ کر چھوٹے گوشت کی قیمتوں میں کچھ اضافہ کیا گیا یے۔ موسم گرما میں نرخ نامے پر پھر سے نظر ثانی کی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ میونسپل ائیریا اور باہر ایک ہی نرخنامہ ہوگا۔ نرخنامہ دوکان میں واضح جگہ پر آویزاان ہونا ضروری ہے۔ سرکاری نرخ نامے سے ایک روپے بھی زائد قیمت وصول کرنے والے قصاب پر بھاری جرمانے عائد کئے جائیں گے۔ انہوں نے مزید کہا کہ آئندہ چند دنوں میں مذبح خانہ بھی تیار ہوجائے گا اس کے بعد تمام جانوروں وہاں پر ذبح کیا جائے گا اور وہاں پر بلدیہ کا سٹمپ لگانا ضروری ہوگا۔ بغیر سٹمپ کے گوشت فروخت کرنے والے قصاب کو دھر لیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ مکس گوشت میں 200گرام سے زیادہ اجڑی شامل نہیں کیا جائے گا۔ خلاف ورزی کی صورت میں سخت کاروائی ہوگی۔

Happy
Happy
0 %
Sad
Sad
0 %
Excited
Excited
0 %
Sleepy
Sleepy
0 %
Angry
Angry
0 %
Surprise
Surprise
0 %
× News website