اسلام آباد میں متاثرین دیامر بھاشا ڈیم کا سی پیک اور ڈیم کی حمایت میں ریلی کا انعقاد۔

0 0

اسلام آباد(خصوصی رپورٹ)اسلام آباد پریس کلب کے باہر تھک نیاٹ یوتھ قومی مومنٹ کے زیر اہتمام دیامر بھاشہ ڈیم اور سی پیک کے حوالے سے ضلعی انتظامیہ دیامر سے اظہار یکجہتی میں ریلی نکالی گئ جس کی قیادت مرکزی صدر تھک نیاٹ یوتھ قومی مومنٹ ضیاءاللہ تھکوی نے کی۔
ریلی میں راولپنڈی اسلام میں مقیم دیامر سے تعلق رکھنے والے عوام ،متاثرین ڈیم اور طلباء کی کثیر تعداد نے شرکت کیا۔ریلی کے شرکاء نے بینرز اور پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے جن پر ”ہم سی پیک اور دیامر ڈیم کی مکمل حمایت کرتے ہے “” ضلعی انتظامیہ کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں اور دیامر ڈیم بناو ملک بچاؤ جیسے نعرے درج تھے۔ ریلی کےشرکاء سے خطاب کرتے ہوئے صدر تھک نیاٹ یوتھ قومی مومنٹ ضیاء اللہ تھکوی و دیگر نے کہا کہ سی پیک کا منصوبہ پاکستان کا روشن مستقبل ہے۔ دیامر کی عوام نے ہمیشہ پاکستان کے لیے قربانی دی ہے خصوصا سی پیک اور دیامر بھاشہ ڈیم میں اپنا سب کچھ قربان کیا ہے اور اب سی پیک کی حفاظت کے لیے بھی ہر اول دستے کا کردار ادا کرینگے۔انہوں نے مزید کہا کہ دیامر ڈیم کے متاثرین کے ڈپٹی کمشنر کا حالیہ اقدامات تاریخی ہے ڈی سی نے اپنی مخلصانہ کوششوں سے متاثرین کے لیے آبادکاری کا سب سے بڑا مسلہ حل کردیا جس کے لیے ہم سب مبارکباد پیش کرتے ہے۔ اور پوری دیامر کے عوام اور حقیقی متاثری کے طرف سے مکمل تائید و حمایت کا اعلان کرتے ہے۔کچھ نادیدہ عناصر اپنی زاتی عناد اور سیاست کو چمکانے کے لیے ضلعی انتظامیہ کیخلاف پروپینگنڈہ کرکے حقیقی اور غریب متاثرین کو انکی بنیادی حقوق سے محروم رکھنا چاہتے ہے ہم انکی بھر ہور مذمت کرتے ہے اور حکومتی اداروں سے اپیل کرتے ہے ایسے عناصر کو سخت سے سخت سزا دی جائے۔اور سی پیک اور دیامر ڈیم کے مخالفین کیخلاف آرٹیکل 6 کے زریعے غداری کا مقدمے کا بھی مطالبہ کرتے ہیں، دیگر مقررین نے بھی سی پیک اور دیامر بھاشہ ڈیم کی اہمیت پر روشنی ڈالی اور حکومت پاکستان کو اپنی مکمل حمایت اور تعاون کا اعادہ کیا

Happy
Happy
0 %
Sad
Sad
0 %
Excited
Excited
0 %
Sleepy
Sleepy
0 %
Angry
Angry
0 %
Surprise
Surprise
0 %
× News website