اسلام آباد (ویب ڈیسک/ٹی این این ) سال 2018میں پاکستان کی سیاست کے ساتھ ساتھ پاکستان میں بھی بہت سی تبدیلیاں دیکھنے میں آئیں۔پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کے لیے یہ سال بہت اچھا رہا کیونکہ 22 سال کی جدوجہد کے بعد وہ اقتدار حاصل کرنے میں کامیاب رہے لیکن ان کا 2019 کیسا رہے گا ؟ کیا اگلے سال میں ان کی حکومت کو کسی قسم کی مشکلات کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے اسی حوالے سے ماہر فلکیات آغا بہشتی کا کہنا ہے کہ دیکھنے والوں کے علم میں ہے 2018 میں جو بھی پیشگوئیاں کی ویسا ہی ہوا۔میں جو بھی پیشگوئیاں کی قریبا ٹھیک رہا۔ان کا مزید کہنا تھا کہ 2019 عمران خان کے لیے مضبوطی کا سال ہے۔ترقی اور کامیابی ان کا مقدر ہو گی۔اور پاکستان بھی ترقی کی طرف گامزن ہو گا۔ماہر فلکیات کا مزید کہنا تھا کہ 2019میں پاکستان اور عمران خان کے لیے سوائے کامیابی اور ترقی کے علاوہ کچھ نہیں ہے۔تاہم جو دیگر سیاسی جماعتیں ہیں پاکستان مسلم لیگ ن اور پیپلز پارٹی وہ ان کے سامنے پتوں کی طرغ گریں گے۔جب کہ دونوں جماعتوں کا احتجاج بھی عمران خان کے لیےمشکلات پیدا نہیں کر سکتا۔کیونکہ اس وقت سیارہ عمران خان کے حق میں ہے اور انہیں کسی بھی قسم کی کوئی خطرہ نہیں ہے۔اس وقت 4 سیارے عمران خان کو لے کر آگے بڑھ رہے ہیں۔ماہر فلکیات کا مزید کہنا تھا کہ جب بھی عمران خان کے سامنے منحوسیت کا کوئی سیارہ آتا ہے تو اللہ تعالیٰ اسے ایسا دور کرتا ہے کہ ا سکی کوئی مثال نہیں ملتی۔جب کہ مجھے لگتا ہے کہ عمران خان کی اہلیہ ان کے لیے خوش قسمت ثابت ہوئی ہیں۔اور ان کی دعاوںں کا اثر بھی ہے کہ عمران خان پر آئی ہر مشکل دور ہو جاتی ہے۔اس لیے 2019 میں عمران خان پاکستان کو ترقی کی طرف لے کر جائے گا اور ان کی حکومت کو کسی قسم کی کوئی مشکل پیش نہیں آئے گی۔
Gilgit-Baltistan’s first online premier news network
GilgitBaltistan
More Stories
1971 کی جنگ نے خطہ لداخ کی محبت سے کی ہوئی شادی شدہ جوڑے کو کس طرح جدا کردیا درد ناک کہانی
خطہ بلتستان لداخ بارڈر پر پاک بھارت کے فوجی ایک دوسرے سے سگریٹ ڈرائی فروٹ کا تبادلہ کرتے ہیں مگر بچھڑے ہوئے خاُندانوں کو ملنے کیلئے لداخ سکردو روڈ آخر کیوں نہیں کھول رہا؟
عوامی ایکشن کمیٹی دو گروپوں میں تقسیم کے بعد ایک گروپ نے غذر روڑ بند کرنے کا اعلان کردیا اور غذر کے عوام کا بڑا بیان سامنے اگیا