سکردو ( ٹی این این) رینٹ اے کار والوں کو مان مانی کرائیے لینے نہیں دیں گے۔ مظور شدہ کرائیوں سے زائد کرایہ لینے والے کار سروس والوں کو دھر لیا جائے گا۔ ان خیالات کا اظہار ثنا اللہ خان اسسٹنٹ کمشنر سکردو نے کیا۔ انہوں نے کہا کہ ٹریفک مجسٹریٹ سکردو کے ذریعے زائد کرایہ وصول کرنے والے کار سروس کے مالکان کو بھاری جرمانے عائد کیے گئے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ اس وقت سکردو سے نیچے شہروں کی جانب جانے والے مسافرین کی تعداد معمول سے کئی گنا زیادہ ہوتا ہے اور ٹرانسپورٹ کمپنیوں میں سیٹ نہ ملنے کی وجہ سے زیادہ تر مسافرین کار سروس کا انتخاب کرتے ہیں اور لوگ کرائیوں کے حوالے سے رد عمل بھی نہیں کرتے۔ جس کے سبب کار سروس والے معمول سے کچھ زیادہ کرایہ چارجز کرتے ہیں۔ عوام کو بھی چاہئے کہ کسی بھی زیادتی کا رد عمل کریں اور ان کے خلاف شکایات درج کرائیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ ٹریفک مجسٹریٹ وقتا فوقتا ٹرانسپورٹ کمپنیوں اور کار سروس کا معائنہ کرتے رہیں گے اور مسافرین سے زائد کرایہ وصول کرنے والوں کو بھاری جرمانے عائد کئے جائیں گے۔ انہوں نے مزید کہا کہ عوام الناس کی ہر قسم کی مثبت شکایت پر کاروائی کی جائے گی۔ لوگوں کو چاہیئے کہ زیادتی پر اپنا رد عمل کا اظہار کرکے باشعور شہری ہونے کا ثبوت دیں۔ انہوں نے کہا کہ انتظامیہ کا کام شہریوں کو سہولیات فراہم کرنا ہے اس سلسلے میں ہم اپنی تمام تر صلاحیتوں کو بروئے کار لائیں گے اور عوام الناس کو سہولت فراہم کرنے کہ ہر ممکن کوشش جاری رکھیں گے۔
سکردو اسلام آباد رینٹ کار سروس چلانے والے مالکان کے خلاف انتظامیہ نے سخت ایکشن لینے کا ٹھان لی
More Stories
1971 کی جنگ نے خطہ لداخ کی محبت سے کی ہوئی شادی شدہ جوڑے کو کس طرح جدا کردیا درد ناک کہانی
خطہ بلتستان لداخ بارڈر پر پاک بھارت کے فوجی ایک دوسرے سے سگریٹ ڈرائی فروٹ کا تبادلہ کرتے ہیں مگر بچھڑے ہوئے خاُندانوں کو ملنے کیلئے لداخ سکردو روڈ آخر کیوں نہیں کھول رہا؟
عوامی ایکشن کمیٹی دو گروپوں میں تقسیم کے بعد ایک گروپ نے غذر روڑ بند کرنے کا اعلان کردیا اور غذر کے عوام کا بڑا بیان سامنے اگیا