اسلام آباد(پ،ر) ہیوی مکینکل کمپلکس کے اعلی حکام مشتمل وفد کی وزیر اعلی گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمن سے ملاقات نلتر 16میگاواٹ پاور پراجیکٹ کے حوالے سے رپورٹ وزیر اعلی کو پیش کر دی گئی،رپورٹ کے مطابق ہیوی مکینکل کمپلکس نے سولہ میگاواٹ نلتر پاور پاجیکٹ کی ڈرائنگ اینڈ دیزائنگ منظور کر لی ہے ،جبکہ ایک ہفتے میں سول ورک مکمل ہورہا ہے ،اس موقعہ پر وزیر اعلی نے نلتر پاور پراجیکٹ میں ہیوی مکینکل کمپلکس کی طرف سے کام کی رفتار سست ہونے پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ 14میگاواٹ اور16میگاواٹ کا ایک ساتھ کام شروع ہوا تھا چودہ میگاواٹ صوبائی حکومت نے بہت عرصہ پہلے مکمل کیا اور بجلی کی پیداوار ہو رہی ہے جبکہ سولہ میگاواٹ جوہیوی مکینکل کمپلکس کے پاس ہے کا کام تیس فیصد ہوا ہے یہ عمل باعث تشویش ہے اس وجہ سے گلگت میں لوڈ شیڈنگ کا دورانیہ طویل ہو گیا ہے ،اس موقعہ پر ہیوی مکینکل کمپلکس کے اعلی حکام نے وزیر اعلی کو یقین دہانی کرائی کہ اگلے ایک ہفتے میں مکمل رپورٹ صوبائی حکومت کو پیش کی جائے گی ،جس پر وزیر اعلی نے کہا کہ اگر اگلے ایک ہفتے میں کام کی مکمل رپورٹ پیش نہ ہوئی تو گلگت بلتستان حکومت وفاقی حکومت کو مراسلہ لکھے گی۔
Gilgit-Baltistan’s first online premier news network
GilgitBaltistan
More Stories
1971 کی جنگ نے خطہ لداخ کی محبت سے کی ہوئی شادی شدہ جوڑے کو کس طرح جدا کردیا درد ناک کہانی
خطہ بلتستان لداخ بارڈر پر پاک بھارت کے فوجی ایک دوسرے سے سگریٹ ڈرائی فروٹ کا تبادلہ کرتے ہیں مگر بچھڑے ہوئے خاُندانوں کو ملنے کیلئے لداخ سکردو روڈ آخر کیوں نہیں کھول رہا؟
عوامی ایکشن کمیٹی دو گروپوں میں تقسیم کے بعد ایک گروپ نے غذر روڑ بند کرنے کا اعلان کردیا اور غذر کے عوام کا بڑا بیان سامنے اگیا