اسلام آباد (پ۔ر) پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے بے نظیر بھٹو کے یوم شہادت کے موقع پر جلسے سے خطاب کرتے ہوئے گلگت بلتستان کی محرومیوں کا خصوصی تذکرہ کیا اور کہا کہ گلگت بلتستان کے ساتھ کیوں سوتیلا سلوک کیا جا رہا ہے۔ستر سالوں بعد بھی گلگت بلتستان کی سرزمین کیوں بے آئین ہے۔گلگت بلتستان میں اگر اب تک کوئی آئینی اور انتظامی اصلاحات ہوئی ہیں اور ایف سی آر کا خاتمہ ہوا ہے تو وہ پاکستان پیپلز پارٹی کا کارنامہ ہے۔اگر گلگت بلتستان میں پہلی دفعہ وزیراعلٰی اور اسمبلی وجود میں آئی تو یہ بھی پاکستان پیپلزپارٹی کے مرہون منت ہے۔ گلگت بلتستان کے عوام اب مزید زیادہ عرصہ ناانصافی برداشت نہیں کر پائیں گے مگر مجال ہے جو اس ملک کے ٹھیکیداروں کو اس بات کا ذرہ برابر بھی احساس ہو۔پاکستان پیپلز پارٹی کو اب موقع ملا تو گلگت بلتستان کی محرومیوں کا ازالہ کرے گی اور وہاں کے محروم عوام کو دیگر صوبوں کی طرح پورے حقوق دینگے۔دریں اثنا پیپلز پارٹی گلگت بلتستان کے صدر امجد حسین ایڈوکیٹ اور سکریٹری اطلاعات سعدیہ دانش کی جانب سے بلاول بھٹو زرداری کے خطاب کو گلگت بلتستان کے عوام کی امنگوں کی ترجمانی قرار دے کر سراہا گیا اور انہوں نے امید ظاہر کی ہے کہ جس طرح سے بلاول بھٹو نے گلگت بلتستان کے عوام کی محرومیوں کا احساس کرتے ہوئے ان کو اجاگر کیا ہے اس سے گلگت بلتستان کے عوام کو حوصلہ ملا ہے۔بلاول بھٹو نے گلگت بلتستان کے عوام کی آواز کو جس طرح قومی سطح پر اجاگر کیا ہے اس پر گلگت بلتستان کے عوام انکے مشکور ہیں۔گلگت بلتستان کے عوام کو یقین ہے کہ پاکستان پیپلز پارٹی نے جس طرح سابق ادوار میں گلگت بلتستان کی محرومیوں کا ازالہ کرنے کے لئے بتدریج عملی اقدامات کئے ہیں اسی طرح آنے والے وقتوں میں بھی بلاول بھٹو گلگت بلتستان کی محرومیوں کا مکمل ازالہ کر کے قومی دھارے میں شامل کرنے کے لئے اقدامات کریں گے۔
کیوں گلگت بلتستا ن پچھلے ستر سالوں سے سرزمین بے آئین ہے،بلاول بھٹو زرداری
More Stories
1971 کی جنگ نے خطہ لداخ کی محبت سے کی ہوئی شادی شدہ جوڑے کو کس طرح جدا کردیا درد ناک کہانی
خطہ بلتستان لداخ بارڈر پر پاک بھارت کے فوجی ایک دوسرے سے سگریٹ ڈرائی فروٹ کا تبادلہ کرتے ہیں مگر بچھڑے ہوئے خاُندانوں کو ملنے کیلئے لداخ سکردو روڈ آخر کیوں نہیں کھول رہا؟
عوامی ایکشن کمیٹی دو گروپوں میں تقسیم کے بعد ایک گروپ نے غذر روڑ بند کرنے کا اعلان کردیا اور غذر کے عوام کا بڑا بیان سامنے اگیا