گلگت بلتستان میں کرپٹ عناصر کے خلاف نیب کا ایکشن انتہائی سُست روی کا شکار۔

0 0

اسلام آباد(تحریر نیوز نیٹ ورک)ملک بھر میں کرپٹ عناصر کے خلاف قومی احتساب بیورو سمیت دیگر اداروں کی جانب سے ایکشن بڑی تیزی سے آگے بڑھ رہا ہے۔ تحریک انصاف کی حکومت کے آنے کے بعد بعد اُنہوں نے جس طریقے اداروں سے سیاسی اثر روسوخ سے پاک کرکے بااختیار کرنے کے اعلان کیا جس کے نتیجے میں ملکی سطح پر بڑے بڑے کرپشن کننگ کے خلاف ادارے ایکشن میں نظر آتا ہے لیکن گلگت بلتستان میں یہ عمل انتہائی سُست روی کے شکارہیں۔
گلگت بلتستان کے سرکاری اداروں میں کرپشن کے خلاف ایکشن نہ ہونے کی وجہ سے سوشل میڈیا پر صارفین کی جانب سے شکوہ کیا جارہا ہے۔تفصیلات کے مطابق چند ماہ پہلے قومی احتساب بیورو نے گلگت بلتستان میں کرپشن کے خلاف ایکشن لیتے محکمہ برقیات میں بجلی ٹرانسفرمر ز کی خریداری میں کروڑوں کے گھپلے میں ملوث ہونے پرگلگت بلتستان نے اعلی سیاسی شخصیت کے خلاف ریفرنس تیار کرنے کی خبریں گردش ہوئی لیکن تاحال اس حوالے سے کوئی اپڈیٹ نہیں۔ اس وقت گلگت بلتستان میں لودشیڈینگ کی ایک بنیادی وجہ کمیشن کیلئے غیرمعیاری مشینری کی خریداری بھی ایک وجہ بتایا جارہا ہے۔
اسکے علاوہ محکمہ تعمیرات عامہ، محکمہ برقیات ، ایل جی آر ڈی،پولیس اور ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن آمدن سے زائد جائداد رکھنے والے اعلیٰ افسران کے خلاف ایکشن کی خبریں بھی گردش ہوئی لیکن عملی طور پر ایکشن نظر نہیں آرہا حالانکہ چیرمین نیب نے گلگت بلتستان سے زیادہ سے زیادہ شکایات موصول ہونے کے بعد اس حوالے سے ایکشن لینے کا وعدہ بھی کیا تھا۔ اسکے علاوہ پیپلزپارٹی کے صدر امجد ایدوکیٹ نے وزیر اعلیٰ کے خلاف نیب میں کیس فائل کرنے کا اعلان کرکے خاموش ہوگیا جبکہ پیپلزپارٹی کے دور میں گندم افغانستان اسمگلنگ کیس بھی اخباری بیانات کے پیچھے دب کر رہ گیا ۔پاکستان تحریک انصاف کے ممبر گلگت بلتستان راجہ جہانگزیب نے وزیر اعلیٰ پر 8 ارب کے کرپشن کا الزام لگایا لیکن کوئی کاروائی نہیں ہوئی اسی طرح وزیر اعلیٰ کے ٹھیکدار سگا بھائی کا کابینہ کے اجلاس میں شریک اور ٹھیکوں کی بندبانٹ کے حوالے سے خبریں اخبارات میں چھپی لیکن کوئی ایکشن نہیں لیا گیا۔
دیامر بھاشا ڈیم کے معاوضوں میں میگا کرپشن کے حوالے سے وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان کے سابق سیکرٹیری سبطین احمد بردارن پر دیامر کے عوام نے اربوں کے سنگین قسم کے الزامات لگائے جلسے جلوس نکالے لیکن کوئی کاروائی نہیں ہوئی ۔ اُن کے اوپر یہ بھی الزام ہے کہ اُنہوں نےچھمو گڑ کے مقام پر 1500 کنال کے قریب زمینوں پر قبضہ کرکے اختیارات کا ناجائز فائدہ اُٹھاتے ہوئے اُس زمین کیلئے سرکاری فنڈ سے خصوصی طور پر آرسی سی پُل بھی بنوایا ہے لیکن کوئی ایکشن نہیں لیا گیا۔چیف انجینئر محکمہ تعمیرات عامہ بلتستان پر ٹھیکداروں نے کمیشن لینے اور جعلی ٹھیکوں کے حوالے سے ملکی میڈیا پر بھی خبر چلی لیکن اس حوالے سے کوئی اپڈیٹ نہیں۔
سوشل میڈیا پر اس حوالے خدشات کا اظہار کیا جارہا ہے صارفین کا کہنا ہے کہ گلگت بلتستان کے اخبارات کرپشن کے حوالے سے خبریں اور الزامات کے بیانات تو خوب چھاپتے ہیں لیکن فالو اپ اسٹوری کا گلگت بلتستان میں وجود ہی نہیں اس لئے سرکاری ادارے مقامی اخبارات کے بیانات پر توجہ کم دیتے ہیں لیکن اس طرح کے مسلسل خبروں کے بعد ایکشن نہ ہونے کی وجہ سے عوام میں مایوسی پھیل رہا ہے کیونکہ ایسا لگتا ہے کہ گلگت بلتستان میں ادارے میں موجود لیکن اداروں میں ہونے والے من مانی اور کرپشن کا کوئی پرسان حال نہیں۔

Happy
Happy
0 %
Sad
Sad
0 %
Excited
Excited
0 %
Sleepy
Sleepy
0 %
Angry
Angry
0 %
Surprise
Surprise
0 %