ضلع کھرمنگ انتظامیہ کے خلاف سنگین الزامات،قانون نافذ کرنے والے ادارے خاموش۔

0 0

کھرمنگ(تحریر نیوز نیٹ ورک) سوشل میڈیا پر فیک آئیڈیز کے ذریعے ضلع کھرمنگ انتظامیہ پر انتہائی سنگین قسم کے غیر اخلاقی الزامات لگایا جارہا ہے۔ سوشل میڈیا پر ضلعی انتظامیہ کے خلاف مسلسل غیر اخلاقی اور ملازمین پر عوام سے معمولی کام کیلئے بھی رشوت لینے سے سخت الزامات کی وجہ سے عواممیں سخت تشویش پایا جاتا ہے۔ اس قسم کے نازیبا الزامات اور رشوت لینے کی خبریں سوشل میڈیا پر مسلسل وائرل ہونے اور ضلعی انتظامیہ کی جانب سے مسلسل خاموشی اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی جانب سے ایکشن نہ لینے پر عوام اور ضلعی انتظامیہ کے درمیان اعتماد کا رشتہ ختم ہوتا جارہا ہے۔
سوشل میڈیا پر کھرمنگ عوام کے نام سے ایک فیک فیس بُک پروفائل سے مسلسل اسسٹنٹ کمشنر کھرمنگ اور اُن کے عملے پر سنگین الزامات سے ضلع کھرمنگ کے عوام شدید ذہنی کوفت اور پریشانی کے شکار ہیں عوامی حلقوں کا کہنا ہے کہ اس طرح کی خبریں پھیلانے والوں کے خلاف انتظامیہ کی مسلسل خاموشی عوام کیلئے باعث تشویش ہے۔ لہذا ضلعی انتظامیہ کو چاہئے کہ اسطرح کی خبروں میں کوئی صداقت نہیں ہے تو اُن کے خلاف سائبر کرائم کے تحت ایکشن لیں تاکہ مستقبل کیلئے بھی اس طرح کے الزامات کا سد باب ہوسکے کیونکہ اس وقت ذیادہ تر لوگ سوشل میڈیا کے ذریعے معلومات حاصل کرتے ہیں اور اسی طرح کی خبروں سے کھرمنگ انتظامیہ کے ساتھ عوام بھی بدنام ہورہا ہے۔

Happy
Happy
0 %
Sad
Sad
0 %
Excited
Excited
0 %
Sleepy
Sleepy
0 %
Angry
Angry
0 %
Surprise
Surprise
0 %
× News website