کھرمنگ میونسپل ایریا کیلئے سازشوں کو ختم کرکےغاسنگ تا ہلال آباد کو یونین کونسل بنایا جائے۔ اہل علاقہ

0 0

کھرمنگ (تحریر نیوز نیٹ ورک)کھرمنگ ضلعی ہیڈکوارٹر گوہری میں ہونے کے بعد ضلع میونسپل ایریا کیلئے رسہ کشی عروج پر ہے۔اس حوالے سے مختلف لابی اپنے اپنے طور پر میونسپل کی کھنچاتانی میں مصروف ہیں، کہا جارہا ہے کہ مہدی آباد سے حال ہی میں پاکستان تحریک انصاف میں شامل ہونے والے وزیر سلیم نے گورنر گلگت بلتستان راجہ جلال کے سامنے پہلا مطالبہ ضلع کھرمنگ میونسپل ایریا کا حدود سیرلنگ مہدی آباد سے شروع کرنے کا رکھا ہے۔ اس سلسلے میں جب ہم نے تحریک انصاف نے اہم رہنما سے معلوم کیا تو اُنہوں نے بتایا کہ اس حوالے سے شرط نہیں رکھا بلکہ اُنکی خواہش ضرور ہے لیکن تحریک انصاف نے علاقے کے مفاد کو سامنے رکھتے ہوئے فیصلہ اور سفارش کرنا ہے۔ دوسری طرف یہ بھی کہا جارہا ہے کہ آغا محمد علی شاہ نے اگلے الیکشن میں اپنے بیٹے کو میدان میں اُتارنا ہے اور پاری اُنکا اہم ووٹ بنک ہے لہذا اُنکی بھی خواہش ہے کہ غاسنگ یا مادھوپور سے لیکر پاری تک کے علاقے کو میونسپل ایریا میں شامل کریں۔
دوسری طرف غاسنگ تا ہلال آباد تک کے عوام اس حوالے سے بلکل مختلف سوچتے ہیں علاقے کے سیاسی سماجی سوجھ بوجھ رکھنے والوں اور یوتھ قیادت کا کہنا ہے کہ یہ علاقہ عرصہ دراز سے دو طاقتور یونین کونسلوں کے درمیان پسا جاریا ہے لہذا ہمیں مزید کسی یونین کونسل کے ساتھ شامل کرنے کے بجائے اس علاقے کی وسعت اور آبادی کو مدنظر رکھتے ہوئے غاسنگ،منٹھوکھا،منٹھونالہ، رونگول،مادھوپور،گوہری ،ہلال آباد اور ماربروق ہال آباد پر مبنی ایک الگ یونین کونسل تشکیل دیا جائے۔ علاقے ذمہ دار طبقے کا کہنا ہے کہ عرصہ دراز سے اس علاقے کا معاشرتی رہن سہن اور مسائل بجلی ،پانی،اسکول،ہسپتال، مجالس محالف مشترک ہونے کے باوجود سیاسی طور پر کمزور ہونے کی وجہ سے دو یونین کونسلوں میں تقسیم کیا ہوا ہے جس سے یہ علاقہ ترقیاتی اور معاشی حوالے سے بدحالی کے شکار ہیں۔لہذا اس علاقے کو الگ یونین کونسل تشکیل دیکر میونسپل ایریا کو سیاسی اثر روسوخ کی بنیاد پر تقسیم کرنے کے بجائے اصولی بنیادوں میں کیا جائے ورنہ اہل علاقہ اپنے بنیادی حقوق کیلئے احتجاج پر مجبور ہونگے۔

Happy
Happy
0 %
Sad
Sad
0 %
Excited
Excited
0 %
Sleepy
Sleepy
0 %
Angry
Angry
0 %
Surprise
Surprise
0 %
× News website