پرائیویٹ سکول مالکان نے رینکینگ کے چکر میں طلباء کے مستقبل تباہ کردیا،حکام نوٹس لئے۔ پی ٹی آئی بلتستان

0 0

سکردو(ٹی این این) رینکینگ کے چکر میں طلباء کے مستقبل کے ساتھ کھلواڑ بند کریں پاکستان تحریک انصاف بلتستان ریجن کے سیکرٹری اطلاعات حسن صباء نے میڈیا کو جاری بیان میں کہا ہے کہ بے لگام نجی تعلیمی ادارے سینڈ اپ کے نام پر طلباء کو پرائیویٹ کرنے کا سلسلہ ترک کر دیں سال بھر ریگولر پڑھنے کے بعد انہیں کن وجوہات کی بناء پر پرائیوٹ کر دیتے ہیں انہوں نے مزید کہا کہ کافی سارے طلباء اس طرح کے غیر مناسب اقدامات کی وجہ سے ذہنی بیماریوں کا سبب بن رہی ہے نجی تعلیمی ادارے من پسند بنیادوں پر اپنی الگ اصول اور ضابطہ بنا کر طلباء کے مسائل میں اضافہ کیا جارہا ہے جو کہ کسی صورت برداشت کے قابل نہیں ہے نجی تعلیمی اداروں کو مانیٹر کرنے والی سرکاری ادارے نجی تعلیمی اداروں کی جانب سے مجوزہ قانون پر ہونٹ سی لئے ہوئے ہیں صحت و تعلیم عام آدمی کی پہنچ سے دور ہوتی جارہی ہے مہنگائی کے اس دور میں والدین پیٹ پر پتھر باندھ کر اپنے بچوں کو تعلیم دیتا ہے بدقسمتی سے چند نجی سکول نیک نامی اور ایک دوسرے سے سبقت لیجانے کے چکر میں طلباء کو اس طرح کے نام نہاد سینڈ اپ کے سرکل میں گھوما کر کنارہ لگایا جا رہا ہے من مانی کرنے والوں کو قانون کی گرفت میں نہ لایا گیا تو آنے والے وقتوں میں نت نئے حربوں کے ذریعہ اپنی کاروبار کو مزید تقویت دینے کے لیے اس طرح کے منفرد اصول بننے کا خدشہ ہے بدقسمتی سے کچھ دین کے نام پر تو کچھ قوم کے نام پر بھاری بھرکم فیس بٹورا جارہا ہے جب ہر کوئی اپنی من مانی کرے تو عام آدمی کس سے منصفی چاہیں حکام بلا بے لگا کمرشل بنیادوں پر چلنے والے نجی تعلیمی اداروں کے ذمہ داران کو نکیل ڈالیں تاکہ ہر کوئی اپنی ڈیڑھ انچ کی مسجد نہ بناسکیں

Happy
Happy
0 %
Sad
Sad
0 %
Excited
Excited
0 %
Sleepy
Sleepy
0 %
Angry
Angry
0 %
Surprise
Surprise
0 %
× News website