ابوظہبی ( آن لائن نیوز ڈیسک/ ٹی این این) بینک آف پاکستان کے اکاؤنٹ میں تین ارب ڈالرجمع کرانے کا اعلان کردیا۔ جس کے بعد اسٹیٹ بینک کے ذخائر 11 ارب ڈالرسے بڑھ جائیں گے۔
ابوظہبی فنڈ برائے ترقی کے مطابق رقم آئندہ چند دنوں میں جمع کروا دی جائے گی، رقم جمع کرانے کا مقصد پاکستان کی مالیاتی صورتحال میں بہتری لانا ہے جب کہ رقم سے پاکستان کے زرمبادلہ کے ذخائر بہتر ہوں گے۔ابوظہبی فنڈ برائے ترقی پاکستان میں پہلے سے 8 منصوبوں کی فنڈنگ کر رہا ہے اور8 منصوبوں کی مجموعی لاگت ڈیڑھ ارب درہم ہے۔دوسری جانب متحدہ عرب امارات کے اعلان کے بعد وزیراعظم عمران خان نے شکریہ ادا کیا اورکہا کہ یو اے ای نے مشکل وقت میں پاکستان کا ساتھ دیا، یہ اقدام ہمارے عزم اوردوستی کی عکاسی کرتا ہے جو سالوں سے ثابت قدم رہی۔
واضح رہے کہ 2 ماہ قبل وزیراعظم عمران خان کے دورہ سعودی عرب کے موقع پربھی اس بات کا اعلان کیا گیا تھا کہ سعودی عرب پاکستان کو12 ارب ڈالرکا امدادی پیکیج دے گا جس میں سے 2 ارب ڈالر پاکستان کے اکاؤنٹ میں آچکے ہیں۔
پاکستان پر مہربان ملک نے عمران خان کی بے چینی ختم کردی
More Stories
1971 کی جنگ نے خطہ لداخ کی محبت سے کی ہوئی شادی شدہ جوڑے کو کس طرح جدا کردیا درد ناک کہانی
خطہ بلتستان لداخ بارڈر پر پاک بھارت کے فوجی ایک دوسرے سے سگریٹ ڈرائی فروٹ کا تبادلہ کرتے ہیں مگر بچھڑے ہوئے خاُندانوں کو ملنے کیلئے لداخ سکردو روڈ آخر کیوں نہیں کھول رہا؟
عوامی ایکشن کمیٹی دو گروپوں میں تقسیم کے بعد ایک گروپ نے غذر روڑ بند کرنے کا اعلان کردیا اور غذر کے عوام کا بڑا بیان سامنے اگیا