وزیراعظم ہاوس کو یونیورسٹی بنانے کا مقصد اپنا قبلہ درست کرنا ہے۔، قوم اور حکومت کی ترجیح تعلیم ہے۔وزیر اعظم

0 0

اسلام آباد(مانیٹرینگ ڈیسک/ ٹی این این) وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ حکومت کی ترجیح تعلیم ہے۔ وزیراعظم ہاؤس کو یونیورسٹی بنانے کا مقصد اپنا قبلہ درست کرنا ہے، جس ڈاکو سے پیسہ پکڑیں گے اسے تعلیم کے فروغ پر لگائیں گے۔اسلام آباد میں تقریب سے خطاب کے دوران وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ چاہتا ہوں کہ نوجوان اپنے ٹیکس کا دفاع کریں اور ٹیکس کے پیسے کےغلط استعمال پر آواز اٹھائے۔ ہم عوام کو باشعور بنا رہے ہیں، وزیراعظم ہاؤس کو یونیورسٹی بنانے کا مقصد اپنا قبلہ درست کرنا ہے، ہم لوگوں کو پیغام دے رہے ہیں کہ اس قوم اور حکومت کی ترجیح تعلیم ہے، جس ڈاکو سے پیسہ پکڑیں گے اسے تعلیم کے فروغ پر لگائیں گے۔
وزیراعظم نے کہا کہ وہی معاشرہ آگے بڑھا جس نے تعلیم اور انسانی ترقی پر زور دیا، وہ ملک ترقی نہیں کرسکتا جہاں چھوٹا سا طبقہ پیسے بنا لے۔ ہمیں انسانوں پر سرمایہ خرچ کرنا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ چین ہمارے لیے زندہ مثال ہے، دنیا میں سب سے زیادہ غریب بھارت میں بستے ہیں۔ ہم بھارت سے بھی پیچھے رہ گئے ہیں۔وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ بچپن سے حکمرانوں کے بڑے بڑے گھر دیکھے ہیں، ہمارے حکمران عالیشان محل میں رہتے ہیں۔ برطانیہ کا جی ڈی پی متعدد اسلامی ممالک کا مجموعی جی ڈی پی سے زیادہ ہے۔ سابق برطانوی وزیراعظم ٹونی بلیئر کا گھر لندن کی ٹین ڈاؤننگ اسٹریٹ میں سادہ سی عمارت میں تھا۔ وزیراعظم نے کہا کہ ان میں تبدیلی برطانیہ کے لوگوں کا طرز زندگی دیکھنے کے بعد آئی۔

Happy
Happy
0 %
Sad
Sad
0 %
Excited
Excited
0 %
Sleepy
Sleepy
0 %
Angry
Angry
0 %
Surprise
Surprise
0 %
× News website