اسلام آباد(تحریر نیوز نیٹ ورک)وزیراعظم عمران خان نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئیٹر پر اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ عوام اپنے مسائل کے فوری اورمؤثر حل کیلئے 28اکتوبر کو قائم کیا گیاوزیراعظم شکایات سیل استعمال کریں۔
وزیراعظم عمران خان کا کہناتھاکہ گزشتہ47دنوں میں 1 لاکھ 72 ہزار شکایات موصول ہوئیں جن میں سے 59 ہزار نمٹائی جاچکی ہیں جبکہ باقی شکایات کے ازالے کےلئے کارروائی جاری ہے۔
وزیراعظم عمران خان نے اپنے ٹوئٹر بیان میں کہا کہ29ہزار لوگوں نے اپنی رائے کااظہار کیا جن میں سے57فیصد لوگوں نے اس اقدام پرسو فیصد اطمینان کا اظہار کیا۔
اُنکا کہنا تھا کہ میں چاہتا ہوں کہ عوام یہ پورٹل استعمال کریں تاکہ ہماری حکومت مزید بہتر انداز میں عوام کی خدمت کا فریضہ سرانجام دے سکے۔ ڈاؤن لوڈ کرنے کیلئے مندرجہ ذیل لنک استعمال کریں
https://play.google.com/store/apps/details?id=com.govpk.citizensportal
More Stories
1971 کی جنگ نے خطہ لداخ کی محبت سے کی ہوئی شادی شدہ جوڑے کو کس طرح جدا کردیا درد ناک کہانی
خطہ بلتستان لداخ بارڈر پر پاک بھارت کے فوجی ایک دوسرے سے سگریٹ ڈرائی فروٹ کا تبادلہ کرتے ہیں مگر بچھڑے ہوئے خاُندانوں کو ملنے کیلئے لداخ سکردو روڈ آخر کیوں نہیں کھول رہا؟
عوامی ایکشن کمیٹی دو گروپوں میں تقسیم کے بعد ایک گروپ نے غذر روڑ بند کرنے کا اعلان کردیا اور غذر کے عوام کا بڑا بیان سامنے اگیا