جنوری کے پہلے ہفتے میں مہمند ڈیم کا سنگ بنیاد رکھیں گے۔وفاقی وزیر برائے آبی وسائل فیصل واوڈا

0 0

اسلام آباد (مانٹرینگ ڈیسک/ٹی این این) حکومت پاکستان نے جنوری کے پہلے ہفتے میں مہمند ڈیم کا سنگِ بنیاد رکھنے کا اعلان کر دیا۔ سنگِ بنیاد وزیر اعظم پاکستان عمران خان رکھیں گے۔وفاقی وزیر برائے آبی وسائل فیصل واوڈا نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ ملک کو اندھیروں میں ڈبونے والے حکمرانوں کو رلائیں گے۔ جنوری کے پہلے ہفتہ میں مہمند ڈیم کا سنگِ بنیاد رکھا جائے گا۔ مہمند ڈیم منصوبہ کو “وار ٹو واٹر” منصوبہ کہہ سکتے ہیں۔انھوں نے کہا کہ ڈیم کا سنگِ بنیاد وزیر اعظم رکھیں گے۔ جس سے 800 میگاواٹ بجلی پیدا ہو گی جبکہ 17ہزار ایکڑ زمین بھی سیراب کی جا سکے گی۔ پشاور کو پینے کا اتنا پانی دیں گے کہ ان کی آنے والی نسلیں تھک جائیں گی۔

Happy
Happy
0 %
Sad
Sad
0 %
Excited
Excited
0 %
Sleepy
Sleepy
0 %
Angry
Angry
0 %
Surprise
Surprise
0 %
× News website