اسلام آباد (ویب ڈیسک /ٹی این این) پاکستان پیپلز پارٹی کی جانب سے سابق صدر آصف علی زرداری کی گرفتاری کی صورت میں احتجاجی تحریک کی قیادت کیلئے صنم بھٹو کو میدان میں اتارنے کی تجویز زیر غور ہے۔چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کی زیر صدارت پی پی رہنماؤں کی اہم بیٹھک ہوئی جس میں آصف زرداری کی ممکنہ گرفتاری کے بعد کی حکمت عملی طے کی گئی۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ آصف زرداری کی گرفتاری کی صورت میں بھرپور احتجاجی تحریک چلائی جائے گی ۔ نجی ٹی وی دنیا نیوز کے مطابق اجلاس میں احتجاجی تحریک کی قیادت کیلئے بینظیر بھٹو کی بہن صنم بھٹو کے نام کی تجویز بھی دی گئی۔اجلاس میں شریک بعض سینئر رہنماو¿ں نے حکومت کے خلاف عدم اعتمادکی تحریک لانے کی تجویز بھی دی اور اس سلسلے میں دیگر سیاسی جماعتوں کے ساتھ مشاورت کا مشورہ بھی دیا۔ حکومت مخالف تحریک کامعاملہ پی پی کی سنٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کے اجلاس کے ایجنڈے میں شامل کرنے کا امکان ہے۔
آصف زرداری کی ممکنہ گرفتاری، پارٹی قیادت کیلئے صنم بھٹو کو میدان میں اتارنے کی تجویز۔
More Stories
1971 کی جنگ نے خطہ لداخ کی محبت سے کی ہوئی شادی شدہ جوڑے کو کس طرح جدا کردیا درد ناک کہانی
خطہ بلتستان لداخ بارڈر پر پاک بھارت کے فوجی ایک دوسرے سے سگریٹ ڈرائی فروٹ کا تبادلہ کرتے ہیں مگر بچھڑے ہوئے خاُندانوں کو ملنے کیلئے لداخ سکردو روڈ آخر کیوں نہیں کھول رہا؟
عوامی ایکشن کمیٹی دو گروپوں میں تقسیم کے بعد ایک گروپ نے غذر روڑ بند کرنے کا اعلان کردیا اور غذر کے عوام کا بڑا بیان سامنے اگیا