غذر(عاطف سلمان)سابق چیف سیکرٹری گلگت بلتستان نے اشکومن بیہلنز کے عوام کے کے مطالبے پر علاقے لوگوں کی سہولیات کے لیے موبائل ٹاور نصب کرنے کا وعدہ کیا تھا لیکن تین سے چار مہینے گزرجانے کے باوجود کوئی پوچھنے والا نہیں۔علاقے میں موبائل کی سہولیات نہ ہونے کی وجہ سے بہت ہی مشکل حالات میں زندگی گزار رہے ہیں ،اس علاقے میں سیلاب کی وجہ سے حکومتی عدم توجہی کے سبب سڑکوں کا حال بھی بدتر ہوچُکی ہےاور کسی بھی ہنگامی صورت میں بروقت گاڑی پہنچاناممکن ہوچُکی ہے اگر پہنچ بھی جائے تو گاڈی کو لانے کے لیےکئی گھنٹوں کا سفر پیدل طے کرنا پڑتا اتنی دیر میں کسی مریض کے ساتھ کچھ بھی ہوسکتا۔ علاقے میںموبائل کی سہولت موجود ہو تو کم از کم ہنگامی صورت حالات میں امداد کیلئے فون تو کرسکتا ہے۔
اہل علاقہ نے چیف سیکرٹیری گلگت بلتستان اور ڈی جی ایس سی اور سے مطالبہ کیا ہے کہ اس ہم مسلے کی طرف توجہ دیکر علاقے میں موبائل ٹاور کی تنصیب کو یقینی بنائیں۔
ضلع غذر اشکومن کے نواحی علاقے میں موبائل سہولت نہ ہونے وجہ سے مسائل میں اضافہ۔
More Stories
1971 کی جنگ نے خطہ لداخ کی محبت سے کی ہوئی شادی شدہ جوڑے کو کس طرح جدا کردیا درد ناک کہانی
خطہ بلتستان لداخ بارڈر پر پاک بھارت کے فوجی ایک دوسرے سے سگریٹ ڈرائی فروٹ کا تبادلہ کرتے ہیں مگر بچھڑے ہوئے خاُندانوں کو ملنے کیلئے لداخ سکردو روڈ آخر کیوں نہیں کھول رہا؟
عوامی ایکشن کمیٹی دو گروپوں میں تقسیم کے بعد ایک گروپ نے غذر روڑ بند کرنے کا اعلان کردیا اور غذر کے عوام کا بڑا بیان سامنے اگیا