بلتستان کے عوام کیلئے بڑی خوشخبری، عالم برج کا باقاعدہ افتتا ح ہوگیا۔

0 0

گلگت (تحریر نیوز نیٹ ورک) بلتستان ریجن کے چاروں اضلاع کوگلگت اور اسلام آباد ملانے کا واحد ذریعہ عالم پُل عالم برج کی تعمیراتی کام مکمل کرکے باقاعدہ افتتاح کردیا۔اس پُل کی تعمیر کے دوران تعمیر ی میعار اور وزن اُٹھانے کی لمٹ کے حوالے سے بلتستان کے عوام کی جانب سے شدید خدشات کا بھی اظہار کیا تھا،عوامی حلقوں کا کہنا تھا کہ پُل کی تعمیر کے وقت کہا گیا تھا کہ یہ پُل 80 ٹن وزن اُٹھا سکے گا اور 22 ویلر گاڑیاں نہایت آسانی کے ساتھ اس پُٖل سے گزر سکے گی۔
تفصیلات کے مطابق اس پُل کی لمبائی ایک سو تین میٹر ہے اور اس پُل میں استعمال ہونے والا لوہا برطانیہ سے امپورٹ کیا تھا اور اس پُل سے 70 ٹن وزن بڑی آسانی کے ساتھ گزارا جاسکے گا۔ پُل کا آج باقاعدہ طور پر افتتاح ڈی جی ایف ڈبلیو او میجر جنرل انعام حیدر ملک اور فورس کمانڈر ناردرن ایریاز میجر جنرل احسان محمود نے کیا اور موقع پر حکومت کے اہم وزارء سمیت دیگر سیاسی اور سماجی شخصیات بھی شریک تھے۔

Happy
Happy
0 %
Sad
Sad
0 %
Excited
Excited
0 %
Sleepy
Sleepy
0 %
Angry
Angry
0 %
Surprise
Surprise
0 %
× News website