نگر ( اقبال راجوا) ضلع نگر میں میونسپلٹی بھرتیوں کے دوران تحصیل ہیڈ کوراٹر دفاتر کے باہر بیٹھے مختلف گروہوں میں سفارشی افراد کی بھرتی کی افواہی،امیدواروں میں بڑی حد تک مایوسی ، نوجوانوں کی ٹولیاں میڈیا افراد سے اس معاملے کو مختلف اخبارات میں اچالنے کے لئے تکرار کرتے دکھائی میڈیا افراد کا تکرار کرنے والے افراد سے کسی بھی سفارش یا غیر قانونی بھرتی کے حوالے کوئی بھی ثبوت فراہم کرنے کا استفسار ۔ تفصیلات کے مطابق گزشتہ دنوں ہونے والے میونسپل کمیٹی اور گلگت بلتستان ویسٹ منیجمنٹ اتھارٹی کے مختلف چھوٹے اسامیوں پر ٹیسٹ کے بعد شارٹ لسٹ ہونے والے امیدواروں کو انٹرویوز کے لئے اسسٹنٹ کمشنر آفس میں بلایا گیا تھا جہاں امیددواران کے علاوہ ان کے سپورٹرز کی ایک بہت بڑی تعداد دفتر کے باہر مختلف ٹولیوں میں گھومتی پھرتی نظر آئی ۔میڈیا سے تعلق رکھنے والے افراد کو دیکھ کر یہ گروپس بڑے زور سے کہتے اور میڈیا افراد سے الجھتے نظر آئے کہ ان اسامیوں پر پہلے سے لوگوں کو وزیر اعلیٰ کے سفارش پر بھرتیاں مکمل کی گئی ہیں لیکن یہ سب دکھاوے کے لئے انٹرویوز لئے جا رہے ہیں ۔ ان گروپس کا کہنا تھا کہ اس معاملے بارے میں مختلف اخبارات میں ان کے بیانات لکھے جائیں جس پر میڈیا سے تعلق رکھنے والے افراد نے کہا کہ غیر قانونی یا سفارشی افراد کے حوالے سے بھرتیوں کا کوئی ثبوت دکھائیں تاکہ اسی ثبوت کی بنیاد پر خبر لکھی جائے جس پر یہ گروہ میڈیا ادفراد سے شدید ناراضگی کا اظہار کرتے ہوئے میڈیا افراد کو بھی الزامات دینے لگے ۔
ضلع نگر میونسپلٹی کے بھرتیوں میں سفارشی افراد کوبھرتی کرنے کا انکشاف۔
More Stories
1971 کی جنگ نے خطہ لداخ کی محبت سے کی ہوئی شادی شدہ جوڑے کو کس طرح جدا کردیا درد ناک کہانی
خطہ بلتستان لداخ بارڈر پر پاک بھارت کے فوجی ایک دوسرے سے سگریٹ ڈرائی فروٹ کا تبادلہ کرتے ہیں مگر بچھڑے ہوئے خاُندانوں کو ملنے کیلئے لداخ سکردو روڈ آخر کیوں نہیں کھول رہا؟
عوامی ایکشن کمیٹی دو گروپوں میں تقسیم کے بعد ایک گروپ نے غذر روڑ بند کرنے کا اعلان کردیا اور غذر کے عوام کا بڑا بیان سامنے اگیا