نگر ( اقبال راجوا) بر ویلی پی پی پی ضلع نگر کے صدر حاجت علی اور فنانس سیکریٹری منظورحسین کے ساتھ عمائدین کے ایک بڑے وفد کی سیکریٹری ایجوکیشن سے اہم ملاقات بر ویلی کے بوائز اینڈ گرلز سکولوں کی حالت بہتر کرنے کے لئے فوری اقدامات کا مطالبہ۔ وفد نے سیکریٹری ایجو کیشن ثناء اللہ سے مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ بر ویلی کے سکولوں میں اساتذہ کی کمی کے باعث ہزاروں بچوں کی تعلیم و تربیت درست نہیں ہو رہی ہے۔ تربٹو داس سکول کو کئی سال پہلے تعمیر مکمل ہونے کے باوجود ابھی تک مڈل کا درجہ نہیں دیا گیا جس کو فوری طور پر مڈل کا درجہ دے کر اساتذہ تعینات کیے جائیں۔
وفد نے کہا کہ اسی سکول کے سات تعمیر کئے گئے تمام سکولوں کو مڈل کے بعد ہائی سکول تک کا درجہ دیا گیا ہے لیکن تربٹو داس کے سکول میں ابھی تک پرائمری سکول کا سٹاف ہی تین سو طلباء و طالبات کو تعلیم دے رہے ہیں۔ بر ویلی کے سکولوں میں کئی گریڈ ونوں کی بھی اسامیاں خالی ہیں جس پر تعیناتی نہ ہونے کے سبب سکولوں میں اساتذہ اور طلباء طالبات خود تدریسی کام چھوڑ کر سکولوں میں دوسرے کام کرنے پر مجبور ہو رہے ہیں۔ ایجوکیشن سیکریٹر ی ثناء اللہ نے بر ویلی کے عمائدین کے وفد کو مسائل ل کرنے کی یقین دہانی کرادی اور ڈپٹی ڈائیریکٹر کو دورے اور مسائل معلوم کر کے رپورٹ کرنے کی ہدایت کی ہے کہ بر ویلی کی سکولوں میں سہولیات کی کمی دور کرنے کے لئے ایک رپورٹ فوری طور پر بناکر پیش کی جائے۔ عمائدین نے سیکریٹری ایجوکیشن کی ہدایات اوراقداماتکا شکریہ ادا کیا۔
More Stories
1971 کی جنگ نے خطہ لداخ کی محبت سے کی ہوئی شادی شدہ جوڑے کو کس طرح جدا کردیا درد ناک کہانی
خطہ بلتستان لداخ بارڈر پر پاک بھارت کے فوجی ایک دوسرے سے سگریٹ ڈرائی فروٹ کا تبادلہ کرتے ہیں مگر بچھڑے ہوئے خاُندانوں کو ملنے کیلئے لداخ سکردو روڈ آخر کیوں نہیں کھول رہا؟
عوامی ایکشن کمیٹی دو گروپوں میں تقسیم کے بعد ایک گروپ نے غذر روڑ بند کرنے کا اعلان کردیا اور غذر کے عوام کا بڑا بیان سامنے اگیا