گلگت بلتستان بار کونسل نے قانون جموں کشمیر سٹیٹ آرٹیکل 35Aکا مطالبہ کردیا۔

0 0

اسلام آباد(خصوصی رپورٹر) اسلام آباد میں گلگت بلتستان بار کونسل ، سپریم اپیلٹ کورٹ بار ایسوسی ایشن، ہائی کورٹ بار اور ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن گلگت کے اراکین کا اہم اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں پاکستان پیپلزپارٹی اور پاکستان مسلم لیگ ن کے سینئر رہنماوں نے بھی شرکت کی جبکہ راولپنڈی اسلام میں مقیم گلگت بلتستان کے کسی وکیل اور حکمران جماعت تحریک انصاف کے کسی وکیل یا رہنما کو مدعو نہیں کیاگیا۔تفصیلات کے مطابق اجلاس میں سرتاج عزیز سفارشات کی روشنی میں گلگت بلتستان کی متنازعہ حیثیت برقرار رکھتے ہوئے مقبوضہ جموں و کشمیر طرز کا عبوری آئینی صوبہ فوری طور پر قائم کرکے اس میںبھارتی آئین کی طرز پر آرٹیکل 35A شامل کرنے اور گلگت بلتستان میں غیر مقامی آباد کاری کو فوری طور پر روکنے اورگلگت بلتستان میں عوامی زمینوں کی غیر مقامی باشندوں کو الاٹمنٹ ختم کرنے اور خطے کے سرکاری ملازمتوں میں غیر مقامی باشندوں پر فوری پابندی کا مطالبہ کیا گیا۔
اجلاس میں پیپلز پارٹی گلگت بلتستان کے صدر امجد حسین ایڈووکیٹ ،مسلم لیگ ن کے سینئر نائب صدر مسعود الرحمن بھی شریک تھے اور مطالبہ کیا کہ سرتاج عزیز کمیٹی کی سفارشات پر عمل درآمد ہونے تک گورننس آرڈر 2018میں حسب ذیل ترامیم عمل میں لائی جائے ۔ گلگت بلتستان کونسل کی بحالی کی صورت میں گلگت بلتستان کونسل میں ممبران کی اکثریت گلگت بلتستان سے ہو اور کونسل کا ڈپٹی چیئرمین گورنر گلگت بلتستان ہو ، وفاقی سبجیکٹس کی قانون سازی کی ایگزیکٹیو اتھارٹی گورنر گلگت بلتستان کے پاس ہو اورکونسل باقاعدہ قانون ساز مقتدر ادارہ ہو اور صوبائی سبجیکٹس کی قانون سازی کی ایگزیکٹیو اتھارٹی وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان کے پاس ہو ، سپریم اپیلیٹ کورٹ اور چیف کورٹ گلگت بلتستان میں ججز کی تعیناتی کیلئے جوڈیشل کمیشن کا قیام عمل میں لایا جائے اور سپریم اپیلیٹ کورٹ کا جج سپریم کورٹ آف پاکستان کا ریٹائرڈ جسٹس تعینات عرصہ تین سال کیلئے ہو اور ملازمت میں مزید توسیع پر پابندی ہونی چاہئے اور دیگر تمام ججز کی تعیناتی گلگت بلتستان کے ڈومیسائل کے حامل وکلاء میں سے عمل میں لائی جائے ، چیف جج سپریم اپیلیٹ کورٹ کی تعیناتی کیلئے اہلیت سپریم کورٹ آف پاکستان کے ریٹائرڈڈ جسٹس اور سینئر ترین جج سپریم اپیلیٹ کورٹ کے علاوہ دیگر تمام کو نا اہل قرار دیا جائے ، چیف کورٹ کو ہائی کورٹ اور جج کو جسٹس کے الفاظ سے پکارااور لکھا جائے اور سپریم اپیلیٹ کورٹ کو سپریم کورٹ اور اور جج کو جسٹس پکارا اور لکھا جائے ۔ چیف سیکریٹری گلگت بلتستان 21یا 22گریڈ کا ہو اور ایک ایڈیشنل چیف سیکریٹری کی دیگر سوبوں کے طرز پر تعیناتی عمل میں لائی جائے جو ترقیاتی کاموں کی نگرانی کرے ، وفاق اور گلگت بلتستان گورنمنٹ کے مابین معاشی معاملات سے متعلق این ایف سی طرز پر معاہدہ عمل میں لایا جائے ، آرٹیکل 35-Aآئین انڈیا کی طرز پر گلگت بلتستان آرڈر 2018میں پروویژن شامل کی جائے ، سٹیزن شپ ایکٹ کو تبدیل کرکے گلگت بلتستان کے ڈومیسائل کے حامل کو شہری قرار دیا جائے ۔ کسٹمز ، جنرل سیلز ٹیکس ، ویلتھ ٹیکس ، انکم ٹیکس ، ود ہولڈنگ ٹیکس اور تمام ٹیکسز جو وفاقی ادارے جمع کرتے ہیں وہ گلگت بلتستان گورنمنٹ کنسولیڈیٹ فنڈ میں جمع ہونا چاہئے ، گلگت بلتستان کونسل کا پرنسپل اکائونٹنگ آفیسر چیف سیکریٹری گلگت بلتستان ہونا چاہئے ، سپریم جوڈیشل کونسل کا قیام پاکستان میں موجود سپریم جوڈیشل کونسل کی طرز پر عمل میں لایا جائے ۔

Happy
Happy
0 %
Sad
Sad
0 %
Excited
Excited
0 %
Sleepy
Sleepy
0 %
Angry
Angry
0 %
Surprise
Surprise
0 %