شگر(عابدشگری) چیف سیکریٹری گلگت بلتستان خرم آغا نے کہا ہے کہ گلاب پور تحصیل کا نوٹیفکیشن جلد جاری کردیا جائے۔ جبکہ شگر میں پاسپورٹ کی بحالی کیلئے اقدامات کیا جائے ۔ اور یوٹیلیٹی سٹور میں اشیاء کی کمی کو جلد پورا کیا جائے گا ۔ ڈی سی آفس شگر میں عمائدین شگر کی وفد سے ملاقات میں انہوں نے کہا کہضلع شگر کی اہمیت سب سے زیادہ ہے۔اور یہاں وسائل کی کمی کا احساس ہے ۔ امید ہے جلد یہ ضلع دیگر اضلاع کے برابر حقوق حاصل کرینگے۔ عمائدین شگر کی وفد میں جس تمام سیاسی جماعتوں کے رہنمائوں اور عمائدین شگر شامل تھے ان سے ڈپٹی کمشنر شگر میں آفس میں ملاقات کی۔ جس میں وفد نے ان کو ضلع شگر کی مسائل سے آگاہ کیا۔ وفد کا کہناتھا ایک سال قبل شگر میں پاسپورٹ آفس کا اجراء ہوا تھا ۔ مگر حال ہی میں نامعلوم وجوہات کی بناء پر اسے بند کیا گیا ہے ۔ جس سے عوام کو سخت مشکلات کا سامنا ہے۔لہذا شگر پاسپورٹ آفس کو بحال فرمایا جائے۔شگر اور سکردو کے درمیان ایک بہت بڑا غیر آباد میدان موسومہ ژھے تھنگ جو کی شگر کے حدود میںہے اور شگر کا حصہ ہے اس کی آباد کاری کے لئے AKRSP اور ADPمیں گورنمنٹ کا کروڑوں روپے فنڈ استعمال کرکے نر گائوں سے کوہل نکال کر اختتامی مراحل میںہے اس کو مکمل کرکے یہ رقبہ عوام میں تقسیم فرمایا جائے تو ہم زرعی اجناس میں خود کفیل ہوسکتے ہیں۔لہٰذا اس کے لئے اقدامات اٹھائے جائیں۔شگر خاص میں برائے نام ایک یوٹیلٹی سٹور موجود ہے مگر اس میں ضروریات کی چیزیں نہیں ہے ۔لہذا یوٹیلیٹی سٹور میں اشیائے ضروریہ کی فراہمی کو یقینی بنایاجائے۔سینکڑوں کنال زرعی زمینیں دریا ئی کٹاو کی وجہ سے دریابرد ہوچکی ہے اور مزید زمین دریائی کٹاو کی زد میں ہے فلڈ کمیشن کے ذریعے حفاتی بند کا بندوبست فرمایا جائے۔جس پر انہوں نے ان مطالبات کی حل کرنے کی یقین دہانی کی۔
Gilgit-Baltistan’s first online premier news network
GilgitBaltistan
More Stories
1971 کی جنگ نے خطہ لداخ کی محبت سے کی ہوئی شادی شدہ جوڑے کو کس طرح جدا کردیا درد ناک کہانی
خطہ بلتستان لداخ بارڈر پر پاک بھارت کے فوجی ایک دوسرے سے سگریٹ ڈرائی فروٹ کا تبادلہ کرتے ہیں مگر بچھڑے ہوئے خاُندانوں کو ملنے کیلئے لداخ سکردو روڈ آخر کیوں نہیں کھول رہا؟
عوامی ایکشن کمیٹی دو گروپوں میں تقسیم کے بعد ایک گروپ نے غذر روڑ بند کرنے کا اعلان کردیا اور غذر کے عوام کا بڑا بیان سامنے اگیا