چلاس:(شفیع اللہ قریشی)دیامر کا نواحی علاقہ تانگیر لرک میں گزشتہ پیش آنے والے واقعہ میں تین سکے بھائیوں کے زہر خورانی کا ڈراپ سین کا معمہ دیامر پولیس نے بے نقاب کر کے قاتل کو گرفتار کر لیا۔قاتل اور کوئی نہیں سوتیلہ بھائی نکلا۔ایس پی دیامر کیپٹن ریٹائرڈ رائے محمد اجمل کی میڈیا کو بریفنگ۔ملزم الطاف نے اپنا جرم کا اعتراف کرلیا۔
دیامر کا دورافتادہ علاقہ وادی تانگیر لرک کے مقام پر گزشتہ 28 نومبر کو پیش آنے والے زہر خورانی کا ڈراپ سین کا معمہ دیامر پولیس نے بے نقاب کر کے ملزم الطاف کو گرفتار کر لیا۔قاتل اور کوئی نہیں سوتیلہ بھائی نکلا۔ایس پی دیامر کیپٹن ریٹائرڈ رائے محمد اجمل نے میڈیا کو بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ یہ واقعہ گزشتہ 28 تاریخ کو تانگیر میں پیش آیا اور سوتیلہ بھائی نے اپنے تین بھائیوں کو زہر دے کر مار ڈالا ہے۔ایس پی دیامر کیپٹن ریٹائرڈ رائے محمد اجمل نے بتایا کی ملزم الطاف ولد رجدار اپنا جرم کا خود اعتراف کرلیا ہے۔انھوں نے کہا یہ خطرناک قسم کا واقعہ پیش آیا ہے ہے جو تین سکے بھائیوں کو زہر دے کر مارا گیا۔میں اور ایس ایچ او اور ہماری پولیس ٹیم جب وہاں پہنچے جو تین بندے کو لائے تھے۔انکو زہر دیا گیا تھا۔انھوں نے کہا پولیس ٹیم نے اچھی کارکردگی پیش کی شاباش کے مستحق ہیں۔فوری گھر سے چائے،گھانا اور آٹا وغیر برآمد کی اور تحقیقات شروع کی۔انھوں نے کہا کہ ہمیں پتہ تھا۔ایک ہی گھر میں ایک بندے کی تین شادیاں کی ہے۔ہم پتہ تھا کہ ملزم گھر کے بندوں میں سے ہے۔اس کیس میں جڑی بوٹیوں والا زہر استعمال کیا ہے۔اس کیس میں ہم نے ایف آئی آر درج کرلیا ہے۔اور ہم اس کیس کی تفتیش کو آگے لیکر جانا ہے۔اس میں تحقیقات کررہے ہیں مزید پیشرفت بھی متوقع ہے۔تین بھائیوں کا قاتل ملزم الطاف نے میڈیا کے سامنے اپنا جرم کا اعتراف کرتے ہوئے کہا کہ میں نے آٹا اور چائے میں دیسی زہریلا جڑی بوٹیوں کا استعمال کیا ہے۔میڈیا کو بریفنگ دیتے ہوئے ایس پی دیامر کیپٹن ریٹائرڈ رائے محمد اجمل نے کہا کہ ملزم کے خلاف مقدمہ 302۔337j کے تحت درج کر لیا ہے۔انھوں بتایا کہ اس کیس کی تحقیقات کررہے ہیں تفتیش میں مزید پیشرفت بھی متوقع ہیں۔گھر سے برآمدات چیزیں اپنے قبضے لی ہے اور نمونے فرانزک لیپ لاہور بیجھ دیا گیا ہے۔جلد رپورٹ بھی پیش کی جائیگی۔
Gilgit-Baltistan’s first online premier news network
GilgitBaltistan
More Stories
1971 کی جنگ نے خطہ لداخ کی محبت سے کی ہوئی شادی شدہ جوڑے کو کس طرح جدا کردیا درد ناک کہانی
خطہ بلتستان لداخ بارڈر پر پاک بھارت کے فوجی ایک دوسرے سے سگریٹ ڈرائی فروٹ کا تبادلہ کرتے ہیں مگر بچھڑے ہوئے خاُندانوں کو ملنے کیلئے لداخ سکردو روڈ آخر کیوں نہیں کھول رہا؟
عوامی ایکشن کمیٹی دو گروپوں میں تقسیم کے بعد ایک گروپ نے غذر روڑ بند کرنے کا اعلان کردیا اور غذر کے عوام کا بڑا بیان سامنے اگیا