شگر(عابدشگری) معذور افراد معاشرے کا اہم حصہ ہے افراد باہم معذور کو بھی مساوی حقوق اور تمام سرکاری و نیم سرکاری محکموں میں ملازمت فراہم کرنا حکومت و ریاست کی مہ داری ہے۔عالمی یوم افراد باہم معذوروں کے موقع پر قراقرم ڈس ابیلیٹی فورم شگر کی جانب سے واک کا اہتمام کیا گیا ۔جس میں افراد باہم معذوری سمیت مختلف سماجی کارکنوں اور لوگوں نے شرکت کی۔ ریلی حسن شہید چوک سے شروع ہوئی جوکہ حسینی چوک پر پہنچ کر اختتام پذیر ہوگئے۔ریلی کے شرکاء سے ڈپٹی کمشنرشگر ذاکر حسین،کے ڈی ایف شگر کے صدر شیر محمد،وحدت فائونڈیشن شگر کے صدر ظہیر عباس ،سیکریٹری جنرل کے ڈی ایف شگر اعجاز حسین نے خطاب کیا۔ جنہوں نے کہا کہ ضلع شگر میں معذور افراد کیلئے کوئی حقوق حاصل نہیں۔اور ان کو بنیادی حقوق سے محروم رکھا گیا ہے۔معذور افراد کیلئے نہ ہی کوئی سکول کی سہولت موجود ہے اور نہ ہی سرکاری عمارتوں اور اصٖوں تک رسائی کی سہولیات موجود ہے۔معذور افراد سخت مشکلات کا شکار ہے۔انہوں نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ معذور افراد کو بھی قومی دھارے میں شامل کرکے ملکی تعمیر و ترقی میں برابر حصہ لینے اور انہیں دیگر شہریوں کی طرح حقوق اور سہولیات فراہم کی جائے۔اس موقع پر ڈپٹی کمشنر شگر نے یقین دلایا کہ ضلعی انتظامیہ معذور افراد کو معاشرے کی بہتر شہری بنانے کیلئے اقدامات کررہے ہیں ان کی ترمام سرکاری محکموں میں کوٹہ کا خیال رکھا جائے گا جبکہ سرکاری عمارتوں اور آفسوں میں ان کی بھرپور رسائی کیلئے ریمپ بنایا جائے گا۔
Gilgit-Baltistan’s first online premier news network
GilgitBaltistan
More Stories
1971 کی جنگ نے خطہ لداخ کی محبت سے کی ہوئی شادی شدہ جوڑے کو کس طرح جدا کردیا درد ناک کہانی
خطہ بلتستان لداخ بارڈر پر پاک بھارت کے فوجی ایک دوسرے سے سگریٹ ڈرائی فروٹ کا تبادلہ کرتے ہیں مگر بچھڑے ہوئے خاُندانوں کو ملنے کیلئے لداخ سکردو روڈ آخر کیوں نہیں کھول رہا؟
عوامی ایکشن کمیٹی دو گروپوں میں تقسیم کے بعد ایک گروپ نے غذر روڑ بند کرنے کا اعلان کردیا اور غذر کے عوام کا بڑا بیان سامنے اگیا