کھرمنگ(ذیڈ اے کھرمنگی) محاذ ایریا آف کھرمنگ کے صدر مقام اولڈینگ میں 14ویں غوری کرکٹ کپ ٹورنامنٹ کا آغاز ہو گیا ہے۔ٹورنامنٹ میں محاذ ایریا آف کھرمنگ سے 12 ٹیمیں حصہ لے رہے ہیں۔ٹورنامنٹ کاانعقادگروانڈ نہ ہونےکیوجہ سے مقامی کھیتوں میں ہو رہا ہے۔اس حوالے سے جب اولڈینگ سپورٹس فیڈرشن کے صدر اشرف حسین اور غوری کرکٹ کلپ کے صدر ظہیر جعفری سے رابطہ کیا گیا تو ان کا کہنا تھا کہ ہم چودہ سالوں سے گروانڈ نہ ہونے کی وجہ سے مقامی کھیتوں میں ٹورنامنٹ کا انعقاد کرنے پر مجبور ہے۔ہم نے کئی بار اس حوالے سے اعلیٰ حکام سے مطالبات بھی پیش کیئے ہے لیکن کہی سے شنوائی نہیں ہوئی۔ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہاکہ ہمیں ضلعی و صوبائی حکومت یا کسی سپورٹس آگنائزیشن کی طرف سے کھبی کوئی امداد نہیں ملا ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ اگر حکومت یہاں کے غریب کھلاڑیوں پر تھوڑا توجہ دے دیے تو نہ صرف وہ ملک وقوم کی خدمت کر سکتے ہیں بلکہ قومی ٹیم کیلئے نئے ٹیلنٹ بھی دے سکتے ہیں۔محاذ ایریا کے مختلف علاقوں سے آئے ہوئے کرکٹ کے دیوانوں کا کہنا تھا کہ حکومت اگر ہمارے ہر علاقے میں ہمیں گروانڈ بنا کر نہیں دے سکتے تو کم ازکم ہمارے سنٹر علاقہ اولڈینگ میں گروانڈ جلد از جلد تعمیر کیا جائے۔واضح رہے اولڈینگ کھرمنگ و اردگرد میں گروانڈ نہ ہونے کی وجہ سے کھیلوں کی سرگرمیاں صرف موسم سرما تک ہی محدود رہتی ہیں۔
Gilgit-Baltistan’s first online premier news network
GilgitBaltistan
More Stories
1971 کی جنگ نے خطہ لداخ کی محبت سے کی ہوئی شادی شدہ جوڑے کو کس طرح جدا کردیا درد ناک کہانی
خطہ بلتستان لداخ بارڈر پر پاک بھارت کے فوجی ایک دوسرے سے سگریٹ ڈرائی فروٹ کا تبادلہ کرتے ہیں مگر بچھڑے ہوئے خاُندانوں کو ملنے کیلئے لداخ سکردو روڈ آخر کیوں نہیں کھول رہا؟
عوامی ایکشن کمیٹی دو گروپوں میں تقسیم کے بعد ایک گروپ نے غذر روڑ بند کرنے کا اعلان کردیا اور غذر کے عوام کا بڑا بیان سامنے اگیا