گلگت(چیف رپورٹر) مزدوروں لے متعلق قوانین پر عمل درامد کرانے میں صوبائی حکومت مکمل طور پر ناکام ہو چکی ہے چیف سیکریٹری مزدور قوانین پر عمل درامد کرائے ورنہ ائندہ کا لائحہ عمل طے کرینگے یہ بات پی پی پی لیبر ونگ گلگت بلتستان کے صدر ثناء خان اور گلگت ڈویثزن کے صدر محمد علی شاہ نے یوم تاسیس کے حوالے سے منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا اس موقع پر نومنتخب نائب صدر ضلع گلگت لیبر ونگ ساجد حسین کا اعلان بھی کیا گیا اور اس امید کا اظہار کیا گیا کہ وہ پارٹی اور لیبر ونگ کو فعال کرنے کے لئے اپنا بھرپور کردار ادا کرینگے مقررین نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ گلگت بلتستان میں امجد ایڈوکیٹ کی محنت کی وجہ سے اج پی پی پی گلگت بلتتستان میں ایک دفعہ پھر عوامی جماعت بن کر ابھری ہے جس کی وجہ سے عوام کے بنیادی مسائل حق حاکمیت اور ملکیت کے حوالے سے گلگت بلتستان کے عوام کی بھروپر ترجمانی کی اور ظالم حکومت کے ظالمانہ پالیسز کے خلاف صدائے حق بلند کیا جس پر حکمرانوں کے ایوانوں میں سخت خوف طاری ہوا ہے اور اس ظلم کے راستے کو روکا گیا گلگت بلتستان میں پی پی پی ہی واحد جماعت ہے جو عوام کے حقوق کے لئے میدان عمل میں ہے دیگر جماعتوں کی طرح صرف الیکشن میں نظر اتے ہیں یوم تاسیس کے دن اس بات کا عہد کرتے ہیں کہ پی پی پی کے منشور کو گھر گھر پہنچائے گے اور عوامی حقوق کے کا ہر حال میں دفاع کرینگے۔
حکومت مزدوروں سے متعلق قوانین پر عمل درآمد کرانے میں ناکام ہو چکی ہے چیف سکرٹیری نوٹس لے۔ رہنما پی پی پی
More Stories
1971 کی جنگ نے خطہ لداخ کی محبت سے کی ہوئی شادی شدہ جوڑے کو کس طرح جدا کردیا درد ناک کہانی
خطہ بلتستان لداخ بارڈر پر پاک بھارت کے فوجی ایک دوسرے سے سگریٹ ڈرائی فروٹ کا تبادلہ کرتے ہیں مگر بچھڑے ہوئے خاُندانوں کو ملنے کیلئے لداخ سکردو روڈ آخر کیوں نہیں کھول رہا؟
عوامی ایکشن کمیٹی دو گروپوں میں تقسیم کے بعد ایک گروپ نے غذر روڑ بند کرنے کا اعلان کردیا اور غذر کے عوام کا بڑا بیان سامنے اگیا