اسلام آباد(نامہ نگا ر خصوصی) اتوار کو نیشنل پریس کلب اسلام آبادمیں مشترکہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے پاکستان تحریک انصاف گلگت بلتستان کے رہنماؤں جنرل سیکرٹری فتح اللہ خان،سینئر نائب صدر شاہ ناصر، بانی رہنما صابر حسین، نوشاد عالم، شمس لون، عالم نورحیدر سمیت دیگر ہنماؤں نےکہاہے کہ وزیراعظم عمران خان گلگت بلتستان کے عوام کو ان کی امنگوں کے مطابق اپنی آئینی اور قانونی حقوق دے رہے ہیں،پی ٹی آئی کی حکومت جی بی کو جلدقومی دارے میں شامل کررہے ہیں۔گزشتہ 70 سالوں سے گلگت بلتستان کے لوگوں کے ساتھ نا انصافی کی گئی ہے۔
اُنکا کہنا تھا وزیر اعظم عمران خان گلگت بلتستان کے عوام کو اپنی آئینی و قانونی حقوق جلد دے رہے ہیں۔اُنکا مزید کہنا تھا کہعلی امین گنڈا پور نے گلگت بلتستان کی بہترین نمائندگی کی ہے ہمیں اُمید ہے ک بہت جلد گلگت بلتستان کو حقوق ملیں گے۔ وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان پر سنگین الزام لگاتے ہوئے اُنکا کہنا تھا کہ حفیظ الرحمن نے ٹھیکے لے کر گلگت بلتستان میں کرپشن کے سارے ریکارڈ توڑ دیئے ہیں لہذا ہمیں اُمید ہے،آئندہ الیکشن میں حفیظ الرحمن کی ضمانت ضبط ہوگی،بلاول بھٹو کا دورہ گلگت کے حوالے سے اُنکا کہنا تھااُنہوں نے عوام سے جھوٹے وعدے کئے ہیں۔
اُنکا کہنا تھا کہ مسلم لیگ کی پوری کابینہ کرپٹ مافیا ہے اور اُنکے دن گنے جا چکے ہیںوزیر اعظم عمران خان نے الیکشن میں کئے ہوئے وعدوں کو مدنظر رکھتے ہوئے سیاحت کو فروغ کی بات کی ہے۔بلاول زرداری گلگت کی بات کرتے ہیں مگروہ اندرون سندھ کے حالات سے بے خبر ہے۔سندھ کے لوگ آج بھی گندہ پانی پیتے ہیں،وزیر اعلٰی حفیظ الرحمن جی بی کے عوام آپ سے پائی پائی کا حساب لیں گے۔2020 جی بی الیکشن پی ٹی آئی ہی جیتے گی،عمران خان نے اپنے وعدے کے مطابق گلگت میں سیاحت کے لئے خصوصی پیکج کا اعلان کیا ہوا ہے۔عمران خان نے نہ صرف گورنر جی بی کو کمیٹی کا حصہ بنایا بلکہ وزیر قانون جی بی کو بھی کمیٹی میں شامل کیا۔عمران خان کے نیت سے پتہ چلتا ہے کہ گلگت بلتستان کو آئینی حقوق دینا چاہتے ہیں،وفاقی وزیر قانون کی غیر موجودگی میں میٹنگ موخر ہوئی تھی، بہت جلد گورنر اور علی امین گنڈاپور کمیٹی کے سا تھ فیصلہ کریں گے،عمران خان نے جس طرح فاٹا کو قومی دھارے میں شامل ہونے کے لیے کوشش کی، اتنا ہی جی بی کے لئے کریں گے،گلگت بلتستان کے عوام نے پاکستان کے لئے بہت سی قربانیاں دی ہیں، گلگت بلتستان میں کوئی علیحدگی نہیں ہے،پاکستان ہے تو گلگت بلتستان ہے، ہم سے زیادہ شاید کوئی محب وطن پاکستانی ہو۔پی ٹی آئی کو یوٹرن کہنے والوں نے تین تین باریاں لی ہے، مگر کچھ نہیں کیا۔ انہوں نے کہا کہ گلگت بلتستان کے لئے اگر کچھ کرسکتا ہے تو وہ عمران خان ہی ہے۔بہت جلد کابینہ میٹنگ میں گلگت بلتستان کے امنگوں کے حساب سے کمیٹی آگے بڑھے گی۔وزیراعظم کی جانب سے سیاحت کے حوالے سے پیکج کا بھی اعلان کر چکے ہیں۔انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ ن اور پیپلز پارٹی گلگت بلتستان کی قیادت کی سرتاج عزیز کمیٹی کے ساتھ دفن ہوچکی ہے،اب یہ کمیٹی علی آمین گنڈاپور کی سربراہی میں بنی ہے،گورنر گلگت بلتستان اور وزیر قانون گلگت بلتستان اس کمیٹی کا حصہ ہیں،وفاقی وزیر قانون اس کمیٹی میں پیش نہ ہوسکے اس وجہ سے وہ ملتوی ہواایسا نہیں کہ خان صاحب نے یو ٹرن لیا بلکہ بہت جلد وہ کیمٹی کابینہ اجلاس میں سفارشات پیش کرے گی،ہم سمجھتے ہیں گلگت بلتستان کی عوام جو ستر سالوں سے پستی رہی ہے اس کا بہت جلد خاتمہ ہوگا،فاٹا کا جس طرح مرجر کیا گیا اسی طرح خان صاحب گلگت بلتستان کی عوام کو بھی حقوق دینگے،گلگت بلتستان کی عوام نے تمام جنگوں میں قربانیاں دی،گلگت بلتستان کی عوام پاکستان کے لئے اپنی جان کی قربانی دے گی،گلگت بلتستان میں علیحدگی کی کوئی تحریک نہیں چل رہی ہے،ہم سے زیادہ محب وطن پاکستانی کوئی نہیں،سیاسی ناقدین جو جزبات میں آکر کہتے ہیں کہ تحریک انصاف نے یو ٹرن لیا انہوں نے تین تین باریاں لے کر کیا کیا،گلگت بلتستان کی عوام کو اس طرح کوئی گمراہ نہیں کرسکتے ہیں،عمران خان اور تحریک انصاف ہی گلگت بلتستان کو آئینی حقوق دینگے۔
Gilgit-Baltistan’s first online premier news network
GilgitBaltistan
More Stories
1971 کی جنگ نے خطہ لداخ کی محبت سے کی ہوئی شادی شدہ جوڑے کو کس طرح جدا کردیا درد ناک کہانی
خطہ بلتستان لداخ بارڈر پر پاک بھارت کے فوجی ایک دوسرے سے سگریٹ ڈرائی فروٹ کا تبادلہ کرتے ہیں مگر بچھڑے ہوئے خاُندانوں کو ملنے کیلئے لداخ سکردو روڈ آخر کیوں نہیں کھول رہا؟
عوامی ایکشن کمیٹی دو گروپوں میں تقسیم کے بعد ایک گروپ نے غذر روڑ بند کرنے کا اعلان کردیا اور غذر کے عوام کا بڑا بیان سامنے اگیا